Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 2بچے زخمی

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2017 10:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:بھارتی فوج نے ایک بارپھرکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹرکے علاقے عباس پورمیں بلااشتعال فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 2بچے زخمی ہوگئے،پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیاگیا ۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،آزاد کشمیر میں پونچھ سیکٹرکے علاقے عباس پورمیں بھارتی فوج چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے وقفے وقفے سے فائرنگ کررہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ،ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف وہراس کی فضا قائم ہے، بھارتی فوج اس سے قبل بھی سول آبادی کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔