Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ ملازمتیں جن سے والدین لاعلم ہیں

شائع 11 مارچ 2017 02:17pm
-Lesson PK -Lesson PK

معروف ویب سائٹ لنکڈان کی نے  16000 والدین پر ایک ریسرچ کی جس کے مطابق چند ایسی ملازمتیں ہیں جن کے بارے میں والدین کچھ نہیں جانتے۔

فیشن ڈیزائنر

57 فیصد والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کام کی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ فیشن ڈیزائنر کیا ہوتا ہے اور کیا کام کرتا ہے۔

سافٹ وئیر ڈویلپر

اس کو نہ سمجھنے والے والدین کی تعداد 58 فیصد ہے جو نہیں جانتے کہ ان کے بچے فون ایپس سے لیکر کمپیوٹر پروگرامز تک روزمرہ استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو بنانے اور درست رکھنے کیلئے کیا کرتے ہیں۔

ریڈیو پروڈیوسر

پرو ڈیوسر کا کام موسیقی کے انتخاب سے لے کر مہمانوں کی تیاری اور پروگرام کے دوران کالرز کو سنبھالنا ہوتا ہے اور اس کام کے بارے میں 62 فیصد والدین نہیں جانتے۔

سب ایڈیٹر

اخبارات،جرائد اور آج کل ویب سائٹوں پر شائع ہونے ہونے والے مواد کو لکھنے اور جانچ کے متعلق66 فیصد والدین کو معلوم نہیں کہ یہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا مینیجر

 فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کر کے اپنے ادارے کی جانب سے عوام سے رابطہ کرتے ہیں،67 فیصد والدین کو اسے سمجھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

یوزرز انٹرفیس ڈیزائنر

یہ ویب سائٹس،ایپلی کیشنز اور ایپس کے حصے ڈیزائن کرنے میں مدد دیتے ہیں،80 فیصد والدین اس کام کو نہیں سمجھ پاتے۔

بشکریہ  بزنس انسائیڈر