Aaj News

اتوار, جولائ 07, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

خوبصورت نظر آنے والے دنیا کے 10 پُر اسرار سمندر

شائع 11 مارچ 2017 08:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سمندر دنیا میں ہر شخص کو پسند ہوتے ہیں۔ اکثر لوگ ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں تاکہ ان کا مزاج خوشگوار ہوجائے۔

لیکن سکون فراہم کرنے کے ساتھ سمندر خطرناک بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ ان میں خطرناک اقسام کے سمندری حیات پائی جاتی ہیں جیسے شارک، جیلی فیش اور دیگر کئی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو انسانی جان کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

آج ہم آپ کو دنیا کے 10 انتہائی خوبصورت لیکن خطرناک ترین سمندروں کے بارے میں بتائیں گے اور آپ کو مشورہ دیں گے کہ ان سمندروں پر ہرگز نہیں جائیں۔

Playa zipolite, Mexico

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

میکسیکو میں موجود اس خوبصورت ترین سمندرکو ' بیچ آف دی ڈیڈ' کہا جاتا ہے چونکہ اس سمندر میں بہت اونچی اور خطرناک لہریں اٹھتی ہیں اور لہروں کے باعث کئی لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

Cape tribulation, Queensland, Australia

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

آسٹریلیا کے اس سمندر میں مگرمچھ تو نہیں لیکن دیگر کئی خطرناک اور زہریلی سمندری حیات پائی جاتی ہیں، جن میں زہریلے سانپ، مکڑیاں اور جیلی فیش شامل ہیں۔

Shenzhen, China

Image result for beach Shenzhen, China فوٹو بشکریہ: گوگل

چین میں موجود اس سمندر کا چھٹیوں میں مقامی لوگوں کے ساتھ سیاح بھی بڑی تعداد میں رخ کرتے ہیں۔ یہ چھٹیوں کے سیزن میں اتنا بھر جاتا ہے کہ یہاں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ہوتی۔بہت زیادہ افراد کی موجودگی سے یہاں لوگ کی ہلاکت ہوچکی ہے جس میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

New Smyrna beach, Florida, United States

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

یہ سمندر فلوریڈا کا بہترین سمندروں میں شمار کیاجاتا ہے لیکن پھر بھی یہاں محتاط رہنے کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اس سمندر میں بڑی تعداد میں شارکس پائی جاتی ہیں جوکہ تیراکوں پر حملہ آور ہوجاتی ہیں۔اس سمندر کو 'شارک آٹیک کیپٹل آف دی ورلڈ' بھی کہا جاتا ہے۔

Maho beach, Saint-martin Island

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

ماہو بیچ فوٹوگرافرز اور خطروں سے کھیلنے والوں لوگوں کے درمیان بہت مشہور ہے۔ اس سمندر سے کچھ کلو میٹر کے فاصلے پر ائیر پورٹ موجود ہے یعنی محض ایک پتلی سی سڑک ائیر پورٹ اور سمندر کے درمیان موجود ہے۔ جہاز لینڈ کرتے ہوئے سمندر کے بالکل نزدیک ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کو خطرناک سمندروں میں شامل کیاجاتا ہے۔

Heard Island in the Indian Ocean

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

یہ سمندرویسے تو آسٹریلیا میں موجود ہے لیکن یہ بحر ہند کے گرم حصے سے بہت دور ہے۔لہذا صرف گرمیوں میں تیراک اس ٹھنڈے سمندر میں نہاتے ہوئے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ سرفنگ کے شوقین افراد روزانہ اس سمندر کا رخ کرتے ہیں۔

Hanakapiai beach, Hawaii United States

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

یہ سمندر ہوائی کا خوبصورت ترین سمندر ہے لیکن یہ سمندر لوکل ریسکیو اسٹیشن سے بہت دور ہے۔ اس سمندر میں اونچی اور خطرناک لہریں انسانوں کو کھلے سمندر میں لے جاتی ہیں اور موقع پر ریسکیو کرنے کے عملہ موجود نہیں ہوتا۔

Gansbaai beach, South Africa

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

یہ سمندر سفید شارکس کی پسندیدہ جگہ ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ سفید شارکس اس سمندر میں پائی جاتی ہیں۔

Staithes, Yorkshire, United Kingdom

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

مچھلی کے شکار کے لیے یہ سیاحوں کےلیے بہت موزوںسمندر ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس سمندر کا رخ کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ یورپ کا خراب ترین سمندر ہے۔ اس سمندر میں سوریج کا پانی شامل ہےاور پانی حفاظتی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

Praia de boa viagem, Recife, Brazil

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

سال 1992 تک اس سمندر میں شارکس کا نام و نشان تک موجود نہیں تھا لیکن انسانوں کی وجہ سے ایکو سسٹم تبدیل ہونے کے بعدشارکس نے اس سمندر کا رخ کرلیا اور یہ تیراکوں کو دیکھتے ہی ان پر حملہ آور ہوجاتی ہیں۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ