Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹریفک سگنل میں لال، پیلی اور ہری لائٹ ہی کیوں ہوتی ہیں؟

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2017 11:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ٹریفک سگنل میں تین مخصوص رنگ کی لائٹس ہی کیوں موجود ہوتی ہیں؟ لال، پیلی اور ہری لائٹ ہی کیوں ؟ ہری لائٹ کے بجائے نیلی لائٹ کیوں نہیں ہوتی؟ہم  لال لائٹ کے بجائے براؤن لائٹ پر کیوں نہیں رُکتے؟

یقیناً آپ کو اس کے پیچھے موجود اہم وجہ معلوم نہیں ہو گی، لیکن آج ہم آپ کو ان سوالات کے جواب سے آگاہ کریں گے۔

ہمیں بچپن سے ہی یہ سیکھایا گیا ہے کہ چونکہ لال رنگ خطرے کی علامت ہوتا ہے لہذا سگنل پر جاکر لال لائٹ جلنے پر رُک جانا چاہیئے جبکہ ہرا رنگ خطرے کی علامت نہیں ہوتا لہذا اس کے جلنے پر آپ اپنی گاڑی چلا سکتے ہیں۔

لیکن ٹریفک سگنل کے لیے لال، پیلے اور ہرے رنگ کا ہی کیوں انتخاب کیا گیا ہے؟اس کے لیے پرپل، نیلا اور پنک رنگ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے؟

بہت سال پہلے جب گاڑیاں اتنی عام نہیں تھیں اور لوگ ٹرین میں سفر کرتے تھے تو وہا ں بھی سگنل نصب ہوتے تھے۔

ریل روڈ کمپنیوں نے ٹرین  سگنلز کے لیے لال، سفید اور ہرے رنگ کا انتخاب کیا۔ جس میں لال ریل کو روکنے کے لیے تھا، سفید کا مطلب ریل اب چل سکتی ہے اور ہرے کا مطلب محتاط رہنے کے لیے تھا۔

لیکن سفید رنگ کی وجہ سے کئی ریل کنڈیکٹر مشکالات کا شکار رہتے تھے۔ ماضی میں ایک ریل کنڈیکٹر نے چمکدار ستارے کو سفید رنگ تصور کرلیا۔ جس سے اس ریل کنڈیکٹر کو لگا کہ راستہ صاف ہے لہذا ریل گاڑی چلنے کا اشارہ دے دیا۔

اس غلط فہمی کے بعد ریل وے کمپنیوں نے سفید رنگ کو ہرے رنگ کو تبدیل کردیا ( یعنی جب سگنل پر ہری لائٹ جلے  تو اس کا مطلب آگے راستہ صاف ہے آپ گاڑی چلا سکتے ہیں) اور تب سے ہی ٹریفک سگنل میں لال اور ہرے رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔

چونکہ لال رنگ ہمیشہ سے ہی خطرے کی علامت سمجھا جاتا ہےاور یہ ہوتا بھی  بہت برائٹ ہوتا ہے اور یہ لمبے فاصلے سے بھی دیکھا جا سکتا ہے،اس لیے یہ ہمیشہ سے گاڑی روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن کئی سال قبل پیلا رنگ گاڑی کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا لیکن جن علاقوں میں کم روشنی ہوتی تھی وہاں یہ رنگ صحیح طرح نظر نہیں آتا تھا لہذا لال رنگ کو پیلے کی جگہ تبدیل کردیا گیا ( یعنی سگنل پر لال لائٹ کے جلنے کا مطلب گاڑی رُک جائے کیونکہ آگے دوسری گاڑیا ں رواں دواں ہیں)۔

 پیلا رنگ چونکہ لال سے تھوڑا کم برائٹ ہوتا ہے لیکن اس رنگ کو بھی فاصلے سے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس لیے یہ رنگ ڈرائیور کو محتاط رہنے کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔

بشکریہ: ریڈر ڈائجسٹ