Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس دانتوں پر کیا اثر ڈالتی ہیں؟

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2017 03:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

میٹھا دانتوں کیلئے کس قدر نقصان دہ ہےاس کا اندازہ ٹافیاں کھانے والوں بچوں کے دانت دیکھ کر ہوتا ہے۔ 1950 میں کورنل یونیورسٹی کے پروفیسرکلائیو میکے نے ایک تحقیق کی اور لوگوں کو کولا ڈرنکس کے منفی اثرات کے بارے میں خبردار کیا۔

34 سالہ ڈینٹسٹ ڈاکٹر ٹام برمین نے دانتوں کے ساتھ ایک تجربہ کیا جس میں انہوں  نے ایک دانت مشہور انرجی ڈرنک کی بوتل میں رکھا۔ دوسرا دانت ریگولر سافٹ ڈرنک میں، تیسرا ڈائٹ سافٹ ڈرنک اور  چوتھا عام پانی میں رکھا۔ ڈاکٹر برمین نے 15 دنوں کے بعد ان دانتوں کا جائزہ لیا۔

-The Mirror -The Mirror

پندرہ دن بعد ریگولر سافٹ ڈرنک والا دانت بالکل سیاہ ہو چکا تھا۔ ڈائٹ سافٹ ڈرنک والے دانت  پر اچھے خاصے دھبے پڑ چکے تھے۔ سب سے زیادہ بری حالت انرجی ڈرنک والے دانت کی ہوئی تھی۔ اس دانت کی تہہ اکھڑ گئی اور اس کا رنگ گلابی اور زنگ جیسا ہوگیا۔

-The Mirror -The Mirror

بشکریہ دی مرر