سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس دانتوں پر کیا اثر ڈالتی ہیں؟
میٹھا دانتوں کیلئے کس قدر نقصان دہ ہےاس کا اندازہ ٹافیاں کھانے والوں بچوں کے دانت دیکھ کر ہوتا ہے۔ 1950 میں کورنل یونیورسٹی کے پروفیسرکلائیو میکے نے ایک تحقیق کی اور لوگوں کو کولا ڈرنکس کے منفی اثرات کے بارے میں خبردار کیا۔
34 سالہ ڈینٹسٹ ڈاکٹر ٹام برمین نے دانتوں کے ساتھ ایک تجربہ کیا جس میں انہوں نے ایک دانت مشہور انرجی ڈرنک کی بوتل میں رکھا۔ دوسرا دانت ریگولر سافٹ ڈرنک میں، تیسرا ڈائٹ سافٹ ڈرنک اور چوتھا عام پانی میں رکھا۔ ڈاکٹر برمین نے 15 دنوں کے بعد ان دانتوں کا جائزہ لیا۔
پندرہ دن بعد ریگولر سافٹ ڈرنک والا دانت بالکل سیاہ ہو چکا تھا۔ ڈائٹ سافٹ ڈرنک والے دانت پر اچھے خاصے دھبے پڑ چکے تھے۔ سب سے زیادہ بری حالت انرجی ڈرنک والے دانت کی ہوئی تھی۔ اس دانت کی تہہ اکھڑ گئی اور اس کا رنگ گلابی اور زنگ جیسا ہوگیا۔
بشکریہ دی مرر
Comments are closed on this story.