Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کے نیچے انوکھی جگہ دریافت

شائع 08 مارچ 2017 04:09pm
-Reuters -Reuters

عراق کے شہر موصل میں2600سال پرانا حضرت یونس ؑ کا مزار داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے مزار کے نیچے   2600 سال پرانی تعمیرات دریافت کر لیں۔  1852میں  کھدائی کے بعد موصول کے گورنر نے اس مزار کے نیچے قائم محل کی سرنگوں کو دریافت کیا تھا جبکہ  عراقی محکمہ  آثار قدیمہ نے اس پر تحقیق کا آغا ز 1950 میں کیا تھا ۔

-AFP -AFP

مزار کے نیچے قائم محل کی سرنگوں سے ماربل کی تیار کردہ کچھ ایسی چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں جو  672 بی سی سے قبل کی ہیں۔ اس مقام کے  کچھ حصے612  بی سی میں  نائنوی کی جنگ میں تباہ ہوئے تھے ۔

-Reuters -Reuters

  مزار کے نیچے قائم محل کی زیر زمین سرنگوں  کی دیواروں پر  مختلف نقوش و نگار قائم ہیں جو تقریبا 2000 ہزار سال قدیم ہیں۔ عراق  کے شہر موصل میں  موجود یہ مزار مسلمان اور مسیح برادری کیلئے مقدس مقام ہے ۔ یہ مزار داعش کے قبضے سے عرقی افوج نے گزشتہ ماہ آزاد کرایا ہے۔

-AFP -AFP

حضرت یونس ؑ کے اس مزار کو داعش نے 2014 میں اپنے قبضے میں لیا تھا۔ واضح رہے کہ عراق کے شہر  موصول  کی آبادی 660،000 ہے۔

بشکریہ ڈیلی میل