Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: گلوبٹ کو جیل سے رہا کردیا گیا

شائع 06 مارچ 2017 06:14pm
File Photo File Photo

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کے متنازعہ کردار گلو بٹ کو جیل سے رہا کر دیا گا۔ مجرم کو اکتوبر دوہزار چودہ میں مجموعی طور پر گیارہ سال تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

گلو بٹ کو سانحہ ماڈل ٹاون میں پولیس کی موجودگی میں توڑ پھوڑ کرتے میڈیا پر دکھایا گیا تو شدید عوامی ردعمل پر ملزم کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

سترہ جون دو ہزار چودہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار ہونے والے شاہد عزیز عرف گلو بٹ کو گذشتہ ماہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا تھا۔

شاہد عزیز عرف گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت نے تیس اکتوبر دو ہزار چودہ کو  سزا سنائی تھی ، سزا پوری ہونے پر آج گلو بٹ سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔