Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

ایم کیو ایم رہنماؤں پر اشتعال انگیز تقریر اورملکی سالمیت سے متعلق مقدمہ ختم

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2017 10:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت سے متعلق مقدمات میں سے ایک مقدمہ ختم کردیا۔

یر کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے بانی سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت سے متعلق 34 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

مقدمات میں قمر منصور، محفوظ یار خان، خواجہ اظہار اور رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ میئر کراچی وسیم اختر ضمانت پر رہا ہیں۔

سماعت کے دوران تھانہ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کے تفتیشی افسر فیض محمد کریجو نے عدالت میں درخواست کی کہ ایف آئی آرمیں کوئی گواہ نہیں اس لئے عدالت اس مقدمے کو ختم کردے۔

عدالت نےتفتیشی افسر کی جانب سے سی کلاس کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ختم کردیا جب کہ دیگر مقدمات کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔