Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فنکار تقریبات میں اپنے پاؤں سے بڑے جوتے کیوں پہنتے ہیں؟

شائع 04 مارچ 2017 06:07am

فائل فوٹو فائل فوٹو

فنکار مختلف آیوارڈ تقریبات میں نہایت خوبصورت اور مہنگے ترین لباس پہن کر آتے ہیں۔ مہنگے لباس پہننا ایک طرح سے ڈیزائنرز کی پبلیسٹی کرنا بھی ہوتا ہے۔

لیکن کپڑوں کےعلاوہ اگر فنکاروں کے جوتوں پر نظر ڈالی جائے تو وہ ان کے پاؤں سے کئی انچ بڑے ہوتے ہیں۔

دراصل ہالی وڈ میں کئی اداکارائیں مختلف تقریبات میں اپنے پاؤں سے بڑے جوتے پہنے ہوئے پائیں گئی ہیں۔

تقریبات میں فنکاروں کے بڑے جوتے پہننے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ کیا یہ کوئی نیا فیشن ہے؟ یا اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ ہے؟

خوبصورت اور مہنگے ترین لباس کے ساتھ بڑے جوتے یقیناً ایک عجیب سا فیشن ہے لیکن اداکارائیں یہ فیشن کئی سالوں سے کرتی چلی آرہی ہیں۔

دراصل بڑے جوتے پہننے کی وجہ سے پاؤں سوجنے سے محفوظ رہتے ہیں  یہ ہی وجہ ہے کہ اداکارائیں لمبے گاؤنز کے ساتھ بڑی ہیل پہننے کو ترجیح دیتی ہیں لہذا سوجن نہ آجائے اس لیے وہ کچھ انچ بڑے جوتے پہن کر تقریبات میں شرکت کرتی  ہیں۔

چونکہ تقریبات رات دیر تک چلتی ہیں اور اداکاراؤں کا زیادہ وقت کھڑے ہوکر گزرتا ہے۔بڑے جوتے پہننے کی وجہ سے  پاؤں سوجن، درد اور کسی بھی قسم کی  انجری سے محفوظ رہتے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے بڑے جوتے پہننے کے بعد بھی اداکارائیں بہت آرام سے چلتی نظر آتی ہیں اس کے پیچھے بھی ایک اہم وجہ ہے ، بڑے جوتے پہننے سے  پاؤں پھسل  نہ جائیں  اور جوتے نہ اتر جائیں اس کے لیے اداکارائیں 'سیلیکون پیڈز' کا استعمال کرتی ہیں۔

ان کی مدد سے اداکاراؤں کے پاؤں جوتوں پر فٹ ہوجاتے ہیں  اور اس طرح جوتے ٹائٹ بھی نہیں ہوتے اور خون کا دورانیہ بھی ٹھیک رہتا ہے، اس کے علاوہ  پاؤں میں سوجن بھی نہیں ہوتی۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ