کیا آ پ نے کبھی اسٹرابیری اور چاکلیٹ کے فرائزکھائے ہیں؟
ماسٹر شیفز کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی مزےدار ہوتے ہیں۔
چاکلیٹ فرائز
چاکلیٹ فرائز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں کھائے ہوں گے ، سردیوں میں بنایا جانے والا لذیذ ترین آئٹم ہے۔ اپنے فریج سے فرائز کا پیکٹ نکالنے کے بعد انہیں 3 منٹ تک تیل میں گرم کریں، اس کے بعد اس کو گرم چاکلیٹ میں لپیٹ دیں اور پھر اس منفرد اور لذیذ چاکلیٹی فرائز سے مکمل لطف اندوز ہوں ۔
اسٹرابیری فرائز
3 منٹ تک فرائس کو گرم تیل میں تلنے کے بعد اس پر اسٹرابیری کا سیرپ ڈالی لیں اور پھر شاندار ذائقہ دار فرائز سے مکمل لطف اندوز ہوں۔
چیز فرائز
3 منٹ تک فرائس کو تیل میں تلنے کے بعد ان پر مکمل چیز ڈال لیں اور پھر اس چیز فرائز کے ذائقے سے مکمل لطف اندوز ہوں۔
مایو فرائز
مایو فرائذ مختلف فلیورز کے ہوتے ہیں اور ان کے تمام فلیورز انتہائی لذیذاور مزےدار ہوتے ہیں۔ ایک کٹورے میں مایونیز ڈال کر چلی گارلک ساس ملائیں، دوسے کٹورے میں لیمن جوس ملائیں اور تیسرے میں مسٹرڈ ساس ملائیں ، اور فرائز ان میں لگا کر کھائیں۔
بشکریہ زی نیوز
Comments are closed on this story.