Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہ نور جیسےقیمتی ہیرے کہاں پائے جاتے ہیں؟

شائع 28 فروری 2017 02:19pm
-Ritani -Ritani

دنیا بھر کے سب سے قیمتی ہیرے زمین کے وسط میں پائے جاتے ہیں۔

امریکا میں واقع انسٹیٹیوٹ کے محققین نےکو ہ نور، کولینن اور کونسٹیلیشن سمیت مختلف  اقسام کے قیمتی  ہیروں کاتجزیہ کیا۔ انہوں نے پایا کہ  ان ہیروں  کے اندرمختلف اقسام کی دھات کا کوئی نہ کوئی ذرہ موجود ہوتا ہے  جو تقریبا تمام ہیروں کی خاص پہچان ہوتی ہے ۔

محققین کا کہنا تھا کہ زمین کے وسط میں موجود مائع دھاتوں  کا بڑا ذخیرہ  با قاعدہ  ایک  بڑا ہیرا بنا سکتا ہے ۔

امریکاا میں واقع  جیمولوجیکل  انسٹیٹیوٹ کے ایون سمتھ کا کہنا تھا کہ  دھاتوں  کاملناہمیں زمین کے اندرموجود  گہرے  حقائق کے متعلق آگاہ  کرتا ہے ۔

 جیو لوجسٹ کو ہیرے کے اندر موجود  ان دھاتوں سے  زمین کے  اندر کے  کیمائی دباؤ اور درجہ حرارت  کا علم ہوا جس کی مدد سے یہ ہیرے تیار ہوتے ہیں۔

زیادہ تر ہیرے 145 سے 241 کلو میٹرز تک کی گہرائی میں ہوتے ہیں  جبکہ زیادہ بڑے اور قیمتی ہیرے 386 کلو میٹر تک کی گہرائی میں پائے جاتے ہیں۔

محققین کا کہناتھا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں  کہ  بڑے حجم کے ہیرے  زیادہ گہرائی میں ہوتے ہیں ۔

محققین کا مزید کہنا تھا کہ   گہرائی جو بھی ہو لیکن یہ بات درست ہے کہ آئرن نیکل اور مائع دھات اس کو تیار کرتا ہے ۔

بشکریہ زی نیوز