Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ناشتہ چھوڑنا آپ کیلئے یہ مسائل پیدا کر سکتا ہے

شائع 25 فروری 2017 03:31pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ بھی اکثر ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ اچھا نہیں ہےکیوں کہ یہ آپ کیلئے متعدد صحت کے مسائل کھڑے کر سکتا ہے۔  کہا جاتا ہے کہ ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے اور کسی کو بھی یہ نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسے مسائل جن کا سامنا آپ کو ناشتہ چھوڑنے کی صورت میں ہو سکتا ہے۔

ذیابیطس

ناشتہ چھوڑنا ذیابیطس کی بیماری لاحق ہونے کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے، بالخصوص خواتین میں۔ متعدد تحقیق میں معلوم ہوا  ہے کہ جو خواتین ناشتہ نہیں کرتیں ان کو ناشتہ کرنے والی خواتین کی نسبت دوسرے درجے کی ذیابیطس ہونے کے خطرات زیادہ لاحق ہوتے ہیں۔

امراض قلب

وہ لوگ جو باقاعدگی سے ناشتہ کرتے ہیں انہیں دل کی بیماری ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق میں معلوم ہو اکہ ناشتے کا چھوڑنا ہائپر ٹینشن، انسولین کی مزاحمت اور بلڈ شوگر کی سطح بڑھ جانے کا سبب ہوتا ہے۔

مائگرین

ناشتے کا چھوڑنا بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، مائگرین  اور سردرد کا سبب بنتا ہے۔

بالوں کا گرنا

دن کے کھانوں میں ناشتے کی ایک الگ اہمیت ہے اور اس کا چھوڑا جانا بالوں کے گرنے کے عمل کو بڑھا سکتا ہے۔

بشکریہ زی نیوز