کیا آپ کے جسم میں بھی ایسے لال دھبے موجود ہیں؟
کیا آپ کے جسم پر بھی مسوں جیسے لال رنگ کے دھبے موجود ہیں؟ اور آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ یہ دھبے کیوں نمودار ہوتے ہیں؟
آج ہم آپ کو ان لال دھبوں کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ جسم میں کیوں نمودار ہوجاتے ہیں اور اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔
اس مسوں جیسے لال دھبوں کو انگریزی میں 'چیری انگیوما ' کہتے ہیں۔ ان کے جسم میں نمودار ہونےکے پیچھے 2 وجوہات ہوتی ہیں۔
٭ عمر: کچھ لوگوں کے 30 سال کی عمر میں یہ لال مسےنکلتے ہیں۔ اکثر یہ مسے نمایاں دھبے بازو اور کندھوں پر نمودار ہوتے ہیں۔ جب انسانی جسم میں نئی خون کی وردیاں پیدا ہوتی ہیں تو اس کے باعث یہ لال دھبے جسم پر نمودار ہوجاتے ہیں۔
٭ صحت کی خرابی: اگر یہ لال دھبے مسوں کی شکل اختیارکرنے کے بجائے، اپنی شاخیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں تو اس سے جگر اوررگوں کی بیماری کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اگر آپ کو اچانک سے لال دھبوں کا سائز بڑھتا ہوا محسوس ہو، یا ان کی شکل تبدیل ہورہی ہو ، یا پھر ان میں سے خون بہنا شروع ہوجائے تو فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
جسم میں انگیوما کا نمودار ہونا کوئی خطرے کی بات نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ڈاکٹر کو ضرور دیکھائیں کیونکہ احتیاط ہمیشہ علاج سے بہتر ہوتی ہے۔
اگر آپ انگیوما سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اچھی اور صحت بخش لائف اسٹال اختیار کرنا پڑے گا اور ساتھ وافر مقدار میں پانی اور جوس کا استعمال بھی رکھنا پڑےگا۔
کوشش کریں کہ زیادہ تعداد میں تازہ سبزیاں کھائیں اور زیتون کا تیل بھی اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔
ان سادے سے اصولوں پر عمل کرکے آپ نہ صرف انگیوما سے محفوظ رہیں گے بلکہ آپ کی جلد بھی فریش ہوجائے گی اور آپ بالکل جوان نظر آنے لگیں گے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
Comments are closed on this story.