Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم 'ڈر'شاہ رخ خان سے پہلے کس سُپراسٹار کو آفرکی گئی تھی

شائع 21 فروری 2017 08:40am

darr1

ممبئی:1993 کی سب سے بڑی سُپر ہٹ فلم 'ڈر'شاہ رخ خان کے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی تھی،فلم میں شاہ رخ نے جنونی شخص کا کردار نبھایا تھا جو اپنی کالج کی ساتھی(جوہی چاؤلہ) کے پیچھے دیوانہ ہوکر اس کی زندگی میں مشکلات پیدا کردیتا ہے۔

خان کا یہ کردار مدتوں یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نےفلم میں اپنے شاندار کیرئیر کی  بہترین پرفارمنس دی تھی جسے لوگ آج تک نہیں بھلا سکے ہیں۔

بعض سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کہ 'راہول' کا کردار بنا ہی شاہ رخ کے لیے تھا،خان سے بہتر کوئی اور اداکار یہ کردار نبھا ہی نہیں سکتاتھا،لیکن شاید آپ ایک بات نہیں جانتے،فلم ڈر کے لیے شاہ رخ خان ہدایت کار کی پہلی پسند نہیں تھے۔

بھارت کے معروف ہدات کار یش چوپڑا نے خان سے پہلے راہول کے کردار کی پیشکش90 کی دہائی کے مشہور اداکار رشی کپور کو کی تھی۔

رشی کپور اس زمانے میں بطور رومینٹک ہیرو مشہور تھے  اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ راہول کا منفی کردار نبھا کر وہ اپنی امیج خراب کرلیں،لہٰذا انہوں نے اس کردار کو نبھانے سے منع کردیا۔

اس بات کا انکشاف رشی کپور نے حال ہی میں اپنی لانچ ہونےوالی کتاب 'کھلم کھلا'کی تقریب رونمائی میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ 1993 کی کامیاب ترین فلم 'ڈر 'پہلے انہیں آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرادیا اور یو ں شاہ رخ خان کی قسمت کھل گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم ٹھکرانے کے بعد ہدایت کار کے سامنے انہوں نے ہی فلم کے لیے شاہ رخ خان کا نام پیش کیا تھا،کیونکہ اس سے قبل وہ خان کے ساتھ فلم 'دیوانہ'میں کام کرچکے تھے (فلم دیوانہ 1992 میں ریلیز ہوئی تھی)جہاں انہوں نے خان کی اداکارانہ صلاحیتوں کو بھانپ لیا تھا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ان کے کہنے کے باوجود یش راج نے شاہ رخ کے نام پر غور نہیں کیا بلکہ  وہ اس کردار کے لیے عامر خان یا اجے دیوگن کوکاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن پھر اچانک پتہ نہیں کیا ہوا  یش جی  نے شاہ رخ کو فلم میں کاسٹ کرلیا۔

واضح رہے کہ عامر اور اجے بھی اس کردار کو کرنے سے انکار کرچکے تھے یہ ہی وجہ تھی کہ یش راج کے پاس آخری انتخاب شاہ رخ خان ہی رہ گئے تھے،لیکن یہ کہنا زیادہ صحیح ہوگا کہ شاہ رخ کی قسمت میں ہی یہ کردار لکھا تھا۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام