Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ پڑھنے کے بعد  آپ اے سی  میں سونے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں گے

شائع 17 فروری 2017 06:49am

ac

سخت گرمی کے موسم میں کون ایسا شخص ہوگا جسے ائیر کنڈیشنر کی ٹھنڈک اچھی نہیں لگتی ہوگی،ائیر کنڈیشنر سے نکلنے والی ٹھنڈی  ہوا انسان کو پُرسکون نیند فراہم   کرتی ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ ائیر کنڈیشنر سے نکلنے والی ہواکی ولوسٹی انسانی جسم پر براہ راست پڑنے سے دل کی دھڑکن  تیز ہونے کے ساتھ سونے  کی پوزیشن بھی بیحد متاثر ہوتی ہے۔

دی جرنل آف انرجی اور بلڈنگز  کے مطالعے  کے نتائج کے مطابق اگر انسان  ایک اے سی والے کمرے میں کچھ وقت گزارے یا اس میں نقل وحرکت کرے تو اس کے دل کی دھڑکن کی فریکوئنسی  کافی حد تک بڑھ جاتی ہے۔

جبکہ سونے کے دوران اے سی سے خارج ہونے والی ٹھنڈک  جسمانی طاقت میں کمی واقع کرنے کے ساتھ نیند کو بھی متاثر کرتی ہے۔

جاپان کی تویوہاشی یونیورسٹی آف ٹیکنا لوجی کی ایک تحقیق کے مطابق اے سی نکلنے والے ہوا کا دباؤ  انسانی جسم   کو سونے کے دوران  متاثر کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ  اے سی   کی سیٹنگ  نیند پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے جس کی وجہ سے  آرام میں خلل محسوس ہوتا ہے۔

ac2

ایک تحقیق کے مطابق  ائیر کنڈیشنرانسانی صحت کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے  ،اس سے جلد کے خشک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،اگر آپ اے سی والے کمرے میں وقت کا زیادہ حصہ گزارتے ہیں  تو اس سے آپ کی جلد اپنا قدرتی موئسچرائزر کھودیتی ہے،جس سے اسکن پر جھریاں  پڑجاتی ہیں۔

اگر آپ کسی ایسی جگہ موجود ہیں جہاں سینٹرل ائیر کنڈیشنر سسٹم موجود ہے  تو اس سے آپ  کا بلڈ پریشر بڑھنے اور جسم  کےمختلف حصوں میں درد کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر گاڑی میں اے سی سسٹم موجود ہے  تو یہ جراثیم اور مائیکرو آرگینزم پیدا کرنے  کا باعث بنتا ہے  جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔

لوسیانا اسٹیٹ میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق ایک  ٹیسٹ کے دوران کار میں  میں 8 اقسام کے زندہ اجسام پائے گئے،جو گاڑی میں موجود اے سی کی وجہ سے سرکولیٹ کررہے تھے ،یہ جراثیم  تیز بخاراور نمونیہ جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

Thanx to:glaobalnews/Hindustan times