Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ہوگا اگر ایک خلاء نورد اپنا ہیلمٹ دو سیکنڈ کیلئے اتار دے؟

شائع 15 فروری 2017 01:43pm
سائنس
فائل فوٹو فائل فوٹو

سب سے پہلے تو یہ بات جان لیجئے کہ خالی خلاء میں جانا ہی صرف موت کا سبب نہیں ہوتا۔ خاص طور پر، دو سیکنڈ، کچھ خاص مہلک نہیں ہوں گے۔  یہ سمجھا جاتا ہے کہ ایک خلانورد جو یکایک خالی خلاء میں چلا جائے وہ قلیل آکسیجنی حالت میں آنے کی وجہ سے اپنے ہوش و حواس کو 15 سیکنڈ تک قائم رکھے گا (دباؤ کے فرق کا مطلب یہ ہوا کہ آپ آکسیجن کو تیزی سے ضائع کر دیں گے)۔ 

اس کی ایک مثال موجود ہے۔  1966ء میں، ناسا کے جم لی بلانک  جو ایک تجربے میں مصروف تھے دوران تجربہ انہیں  ایک حادثہ اس وقت پیش آگیا جب وہ ایک دباؤ کے حامل لباس میں ایک خالی خلاء کے حجرے میں تھے، اس حادثے میں انہوں نے غیر متوقع طور پر دباؤ کو ضائع کر دیا، اور وہ لگ بھگ خلائی خلاء جیسے صورتحال میں پھنس گئے۔  وہ لگ بھگ 15 سیکنڈ کے بعد بے ہوش ہو گئے تاہم نظام کو دوبارہ سے دباؤ کا حامل بنا کر ان کے ہوش و حواس کو کامیابی کے ساتھ بحال کر لیا گیا۔  انہوں نے ایک انٹرویو میں اس احساس کے بارے میں بتایا جب ان کی زبان پر موجود لعاب  بھاپ بن گیا تھا، تاہم ان پر زیادہ کوئی بڑا اثر نہیں پڑا۔

اگر کبھی کسی خلانورد ایسی صورتحال کا سامنا کرتا ہے تو اس کو زندہ رہنے کیلئےکافی تیزی سے دوبارہ دباؤ کو حاصل کرنا ہوگا۔

بشکریہ  quora.com