گوگل سرچ' کچھ خفیہ راز اورکچھ دلچسپ پہلو'
اگر آپ گوگل پر رویتی سرچ سکرین دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں تو سرچ کو دلچسب بنانے کیلئے گوگل 'ایسٹر ایگز'استعمال کریں ۔چونکہ گوگل سرچ انجن آج کل ہماری ضرورت بن چکا ہے اور انٹرنیٹ پر سرچ کا کام زیادہ تر گوگل پر انجام دیاجاتاہے۔ اسلئے گوگل سرچ انجن میں کچھ ایسٹر ایگز کا اضافہ کرتی رہتی ہے۔ایسٹر ایگز ایک کمپیوٹر پروگرام کے ایسے خفیہ گوشے ہوتے ہیں جن کے متعلق سافٹ وئیر ڈاکومنٹینشن میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی جاتی ۔ اسلیئے ایسٹر ایگز بھی سافٹ وئیر استعمال کنندگان کی دلچسپی اور تفریحی کیلئےاستعمال ہوتے ہیں۔
ذیل میں گوگل سرچ انجن میں موجود کچھ ایسٹر ایگز کا ذکر ہے، ابھی ٹرائی کریں اور لطف اٹھائیں۔
٭ Do a barrel roll
اگر آپ فائر فاکس یا کروم براؤزر استعمال کر رہے ہیں توگوگل کے سرچ باکس میں' ڈو اے بیرل رول'لکھ کر انٹر کرنے سے آپ کی ویب سکرین گھومنے لگے گی اورایک چکر گھومنے کے بعد ہی رکے گی۔
٭ askew یا tilt :
گوگل سرچ باکس میں 'ٹلٹ' یا ' آسکیو' لکھ کر انٹر کریں اور آپ کی ویب سکرین ٹھوڑی سے ٹیڑھی ہو جائے گی ۔
٭ zerg rush
یہ سب سے دلچسب ایکسٹرا ایگ ہے ۔اگر سرچ باکس میں 'زرگ رش'لکھ کر انٹر کریں تو گوگل کے'او' سرچ رزلٹس پر حملہ آور ہو جائیں گے اور آہستہ آہستہ ساری سکرین پر موجود سرچ رزلٹس کو پھدکتے ہوئے توڑتے جائیں گے حتیٰ کہ خالی ہو جائے گی اور 'جی جی'لکھا ہوا آ جائے گا۔
٭ Atari Breakout
گوگل امیج سرچ کے باکس میں'اٹاری بریک آؤٹ' لکھ کر انٹر کرنے سے رزلٹ امیج پر مشتمل بریک آؤٹ گیم شروع ہو جائے گا ، سوفارغ وقت میں فری گیم سے لطف اندوز ہوں۔
٭ Conway's Game of Life
کمپیوٹر سائنس کے طالب علم لائف گیم سے ضرور واقف ہونگے ، جو کہ کمپیوٹر مضامین میں بنیادی طور پر سکھائی جاتی ہے۔
٭Google in 1998
سرچ باکس میں 'گوگل ان 1998'لکھ کر انٹر کرنے سے آپ ٹائم ٹریول کرتے ہوئے ماضی میں چلے جائیں گے،یعنی آپکا ویب پیچ ہو بہو ویسا ہی ہو گا جیسا کہ یہ 1998 میں دکھائی دیتا تھا۔
سو یہ سارے ایکسٹرا ایگز ضرور ٹرائی کریں اور مزید بھی ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔
بشکریہ searchengineland.com
Comments are closed on this story.