دنیا کے 15 منفرد اسکول
انسان کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کی ہوتی ہے کیونکہ تعلیم ہی معاشرے میں سر اٹھا کر چلنا سیکھاتی ہے،تعلیم دینے والا ادارہ یعنی 'اسکول'طالبعلم کی نفسیات پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔
اسکول کا ماحول ،اساتذہ کا رویہ اور منفرد انداز تعلیم انسان کو بہترین شخصیت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،یہاں دنیا بھر کے 15 منفرد اسکولوں کے بارے میں تفصیلات پیش کی جارہی ہیں جن میں تعلیم حاصل کرنا یقیناً ایک خوشگوار تجربہ مانا جاتا ہے۔
The Makoko Floating School, Lagos, Nigeria
افریقی ریاست نائیجریا کے پانی میں تیرتا ہوا یہ اسکول یقیناً اپنی ساخت میں بہت ہی منفرد ہے۔
The school in a cube, Copenhagen, Denmark
اس خوبصورت اسکول کی کلاسز بہت ہی بڑی ہیں جن میں 1،100سے زائد طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
A school with an individual approach to students, Australia
خوبصورت رنگوں سے بھرپور اس اسکول کا طریقہ تعلیم بہت ہی منفرد ہے یہاں ہر طالبعلم کو اپنے مضمون کا انتخاب کرنے کی مکمل آزادی ہے،جس میں بچے کے اساتذہ اور والدین ان کی بھرپور مدد کرتے ہیں۔
The school in the real world, Rhode Island, United States
امریکا کے اس اسکول میں صرف کتابوں میں لکھے ہوئےمضامین پرتوجہ نہیں دی جاتی بلکہ جو بھی پڑھایا جاتا ہے اس کا حقیقی تجربہ بھی کروایا جاتا ہے،تاکہ طالبعلموں کو فیلڈ میں جاکر کام کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
The school that looks like an office, Ohio, USA
امریکی ریاست اوہائیو میں واقع انوکھے طرز کا یہ اسکول درسگاہ کم آفس زیادہ لگتا ہے،یہاں 300 سے زائد کیبن بنے ہوئے ہیں جہاں طالبعلم آفس کی طرح پڑھائی کرتے ہیں جبکہ ہر طالبعلم کا اپنا کمپیوٹر بھی ہے۔
The school where children are taught ’dangerous’ things, San Francisco, California
کیلیفورنیا کے اس اسکول میں بچوں کو خطرناک چیزوں کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے،یہاں بچوں کو آگ سے کھیلنے،پینٹنگ کرنے اور گھریلو اشیاء کو خود سے ٹھیک کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
A gender-neutral school, Stockholm, Sweden
اس اسکول میں بچپن ہی سے صنفی مساوات کا درس دیا جاتا ہے،یہاں جو کام لڑکے کرتے ہیں وہی کام لڑکیاں بھی کرتی ہیں ، اسکول کی ایک اور خاص بات یہ ہے یہاں لڑکا یا لڑکی کا لفظ استعمال ہی نہیں کیا جاتا بچے ایک دوسرے کو ناموں کے ذریعے پکارتے ہیں۔
The brightest elementary school, Stockholm, Sweden
خوبصورت رنگوں سے مزین اس اسکول میں ملٹی ٹاسکنگ کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے یہاں دوسری سہولیات کے ساتھ وائی فائی نظام بھی موجود ہے،جبکہ بچے چاہیں تو گروپ کے ساتھ یا پھر اکیلے پڑھائی کرسکتے ہیں۔
The school of Silicon Valley, San Francisco, California
کیلیفورنیا کے اس اسکول میں بچوں کی ٹیکنا لوجی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاتا ہے،جبکہ بچے حاضری بھی آئی پیڈ کے ذریعے رجسٹر کرواتے ہیں۔
Steve Jobs School, Amsterdam, The Netherlands
اسٹیو جاب کے اسکول میں طالبعلموں کو رنگ اورنسل کی بنیا د پر نہیں جانچا جاتا،یہاں تمام بچوں کو ایک جیسا ٹریٹ کیا جاتا ہے۔
The school that promotes compassion and creativity, New York, USA
اس اسکول کے قائم کرنے والوں کا اس بات پر یقین ہے کہ اسکول بالکل پلے گراؤنڈ جیسا ہونا چاہئے،یہاں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جاتا ہے۔
The school where children learn on mountains and in caves, Stockholm, Sweden
یہ اسکول ایک جادوئی دنیا کی طرح لگتا ہے جہاں بچے پہاڑوں پر چڑھ سکتے ہیں،غاروں میں جانے کا تجربہ کرسکتے ہیں،یہاں کوئی کلاس نہیں ہے بلکہ کھلا میدان ہے جہاں بچے کمپیوٹرز کے ذریعے اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہیں۔
The school without subjects, Toronto, Canada
کینیڈا کے اس اسکول کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کوئی مضمون نہیں ہے،یہاں اساتذہ بچوں کو مشاہدہ کرنے کی تربیت دیتے ہیں،اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں اور نصیحت دیتے ہیں لیکن بچوں کو ان نصیحتوں پر عمل کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالاجاتا۔
The ’greenest’ school in the world, France
اس اسکول میں ہر اسکوائر میٹر کے رقبے پر ایک لان ہے،جبکہ اسکول کی چھت اور نچلا حصہ بھی گھاس سے ڈھکا ہوا ہے،اس اسکول کے بانی کا موقف ہے کہ گندے اور مٹی سے بھرے ہوئے کلاس روم میں بیٹھنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے لہٰذا یہاں بچوں کو تازہ ہوا کی فراہم کرنے کا پورا انتظام موجود ہے۔
The school where there is no pressure and stress, Espoo, Finland
یہاں طالبعلموں کو بناء کسی ٹینشن اور دباؤ کے پڑھایا جاتا ہے،پڑھائی کے دوران بچوں کو مکمل آزادی ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرینڈز سے بات چیت کرسکتے ہیں ،جمپ کرسکتے ہیں اور کرسیاں گرا سکتے ہیں۔
بشکریہ:برائٹ سائٹ
Comments are closed on this story.