Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب مزید شاہ رخ کے ساتھ کام نہیں کروں گی،جوہی چاؤلہ

شائع 11 فروری 2017 06:36am

juhi1

ممبئی:اداکارہ جوہی چاؤلہ  کا شمار  بھارتی فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے کئی برس تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا،لوگ آج بھی انہیں اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

جوہی چاؤلہ اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی کافی سر گرم ہیں،'وہ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس 'ریڈچلی'میں ان کی پارٹنر ہیں  لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کام کو چھوڑ دیں گی'۔

بولی وڈ ببل کے مطابق جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ' پروڈکشن مَردوں کی فیلڈ ہے  اور انہیں ہی یہ کام کرنا چاہئے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروڈکشن ایک ایسا شعبہ ہے جو آپ کا بہت ساوقت مانگتا ہے ،جب آپ کوئی کام کرتے ہیں تو قدرتی طور پر آپ کی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں،بچوں اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ پروڈکشن کو وقت دینا ممکن نہیں،لہٰذا میں جان چکی ہوں کہ یہ میرے لیے بہت مشکل کام ہے۔

واضح رہے کہ خواتین اب اداکاری کے ساتھ پروڈکشن،ڈائریکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ جیسے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،ایسے وقت میں'جوہی چاؤلہ کایہ فیصلہ بہت ہی عجیب ہے'۔