کولیسٹرول کم کرنے والی غذائیں
صحت مند ذندگی کیلئے کولیسٹرول کم کرنا انتہائی ضروری ہےجس کیلئے متوازن اور صحت مند غذا کا استعمال کرنا چاہئے۔ کولیسٹرول میں واضح کمی کا باعث بننے والی چند غذائیں درج ذیل ہیں۔
ٹماٹر
ٹماٹر ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقدار کم کرتا ہے لہذا غذا میں ٹماٹر کا استعمال زیادہ کریں۔
پالک
پالک میں ایسے بے شمار غذائی اجزاء شامل ہیں جو دل کیلئے انتہائی مفید ہیں غذا میں پالک کا استعمال کولیسٹرول کم کرتا ہے۔
ناشپاتی
ناشپاتی میں موجود قدرتی غذائی اجزاءکولیسٹرول کے ساتھ ساتھ ایل ڈی ایل میں کمی کرتے ہیں۔
لہسن
لہسن کا استعمال جسم سے کولیسٹرول کا خاتمہ کرتا ہے، اس کے سبب دل کے امراض کے متوقع خدشات بھی کم ہو جاتے ہیں ۔
پھل
تر بوز ، لیموں ، کیلے، انگور ، سیب، آڑو اور بیر وغیرہ ایسے پھل ہیں جو ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار میں کمی کرتے ہیں۔
سویا بین
سویا بین کو لیسٹرول فری ہوتا ہے اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں 8 سے 10 فیصد کولیسٹرول میں کمی ہوتی ہے۔
بشکریہ زی نیوز
Comments are closed on this story.