Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اندر سے باہر تک مکمل کالی انوکھی مرغیاں

شائع 09 فروری 2017 04:16pm
سائنس
فائل فوٹو فائل فوٹو

انڈونیشیا میں پائی جانے والی اس مرغی کو دنیا کی کالی ترین مرغی کہا جاسکتا ہے جو سر سے پیر تک سیاہ ترین ہے جس کےحلق اور اندرونی اعضاء تک سیاہ ہیں۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

اس کی وجہ ایک بہت کم وقع پذیر ہونے والی جینیاتی کیفیت ہے جسے 'فائبرومیلانوسس' کہتے ہیں لیکن یہ کیفیت جانور کیلئے مضر اور ہلاکت خیز نہیں ہوتی البتہ اسے سیاہ ترین رنگت دیتی ہے۔ اس مرض میں مرغی کے اندرونی ٹشو اور اعضاء بھی کالے ہوجاتے ہیں اور مرغی کے چوزے اسی کیفیت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 800 سال پرانی روایات میں اس کا ذکر ملتا ہے جسے امیر لوگ پالا کرتے تھے۔ اس کا خون بھی انتہائی سیاہ ہوتا ہے جو انڈونیشین عقیدے کے مطابق بھوتوں کو بھگانے، قوت حاصل کرنے اور دولت جمع کرنے کے کام آتا تھا۔

بشکریہ ڈیلی میل