Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان:بارش اور برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

شائع 04 فروری 2017 08:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور زیارت میں برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا،جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری کا موجودہ  سلسلہ دو سے تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شہر زیارت میں بھی برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے، دیامر اورغذر کے پہاڑوں پر بھی وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔