کیا آپ لونگ میں چُھپے صحت کے راز جانتے ہیں؟
مصالحہ جات میں لونگ انتہائی عام ہےجو کھانے پکانے میں بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔ کھانے پکانے میں ذائقے کے علاوہ یہ ہماری صحت کیلئے کتنی مفید ہے، ہم میں سے بہت کم لوگ اس بات کا علم رکھتے ہیں۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں لونگ اپنے اندر ہماری صحت کیلئے کیا کیا فوائد رکھتی ہے
دانت کا درد
اگر آپ دانت کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو لونگ کا استعمال کیجئے۔ یہ آپ کو آرام پہنچائے گی اور درد کو دور کردے گی۔
متلی
متلی سے نجات حاصل کرنے کیلئے لونگ یا لونگ کا تیل استعمال کرنا چاہیئے۔
نزلہ زکام
دس قطرے لونگ کے تیل اور شہد کا نیم گرم مرکب پینے سے آپ کو نزلے زکام کے علاج میں مدد ملے گی۔
دباؤ
لونگ دباؤ میں راحت بخشتی ہے اور جسم کو سکون پہنچاتی ہے۔ لونگ کو تلسی،پودینہ اور الائچی کے ساتھ پانی میں ملا کر فلیورڈچائے بنائیں اور جسم کے دباؤ میں استعمال کریں۔
کھانسی
لونگ کا استعمال کر نے سے کھانسی سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے۔
بشکریہ زی نیوز
Comments are closed on this story.