Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کی 9 دلچسپ ورزش

شائع 02 فروری 2017 07:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

انسانی جسم میں موجود مسلز کو اگر استعمال میں نہیں لایا جائے تو وہ جم جاتے ہیں اور اس میں درد ہونے لگتا ہے۔

اس کا آسان ترین حل یہ ہے کہ آپ اپنے مسلز کو جس حد تک ہوسکے استعمال کریں تاکہ ان میں مضبوطی پیدا ہو اور آپ کسی بھی قسم کی تکلیف سے محفوظ رہ سکیں۔

جس طرح جسم کے دیگر مسلز کو مضبوط رکھنے کےلئے ورزش ضروری ہوتی ہے اسی طرح آنکھوں کے مسلز کی مضبوطی کےلئے بھی ورزش بیحد ضروری ہے۔

آنکھوں کے مسلز کو درج ذیل طریقوں کی مدد سے مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

٭ کام کے دوران آنکھوں کو تھوڑا آرام دیں اور ان کو چند منٹوں کےلئے بند کریں۔ اس سے آنکھوں پر زور نہیں پڑے گا۔

٭ آنکھوں کے مسلز کو مضبوط بنانے کے لئے 16 آسان ورزش اس چارٹ میں درج ہیں۔

٭ اگر آپ گلاسز لگاتے ہیں تو ان کو وقتاً فوقتاً اتارتے رہیں۔

٭ اپنی آنکھوں کو سرکولر موشن میں نرمی کے ساتھ مساج کریں۔ مساج کرنے کے لئے انڈکس فنگر استعمال کریں۔

٭ جب بھی باہر جائیں تو سامنے دیکھ کر چلیں نہ کہ نیچے دیکھ کر چلیں۔

٭ روزانہ گاجر کا جوس پیئں۔

٭ آنکھوں میں تھکن محسوس ہورہی ہو تو نیم گرم پانی سے ان کو دھو لیں۔

٭ سونے سے دو گھنٹے قبل الیکٹرونک چیزیں استعمال نہیں کریں۔

٭ کسی کھلی جگہ پر بیٹھ جائیں اور موم بتی کو فاصلے پر رکھ کر خود بھی اس کی سیدھ میں بیٹھ جائیں اور موم بتی پر فوکس کریں۔ کوشش کریں کہ آنکھیں نہ جھپکیں اور موم بتی پوری طریقے سے آپ کے دماغ اور میموری میں سما جائے۔