Aaj News

جمعرات, نومبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Awwal 1446  

وہ 7فلمیں جنہوں نے اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ لوٹا

شائع 30 جنوری 2017 02:45pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکیڈمی ایوارڈز کی 90سالہ تاریخ میں سیکڑوں فلمیں ایوارڈ زکیلئے نامزد ہو چکی ہیں۔ بہت سی فلموں نے ایک یا دو ایوارڈ جیتے اور کچھ فلموں نے کثیر تعداد میں ایوارڈ سمیٹے ۔ لیکن آج تک صرف 32فلمیں ایسی رہی ہیں جنہوں نےپانچ یا اس سے زیادہ آسکرز حاصل کیے ہیں۔ ان فلموں میں شنڈلرز لسٹ، اسٹار وارز اور دی گاڈ فادر پارٹ 2 تاریخ کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسی سات فلمیں جن کا شمار زیادہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں میں کیاجاتا ہے۔

Titanic (1997)

titanic

جیمز کیمرون کی رومانوی فلم جس نے دنیا بھر میں فلم بینوں کے دل موہ لئے اور لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ کو میگا اسٹار بنا دیا۔ اس فلم نے 70ویں اکیڈمی ایوارڈ زمیں 11ایوارڈزاپنے نام کیے جن میں دو بڑے ایوارڈ بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر (جو کیمرون کو ملا)شامل تھے۔

The Lords of the Rings: The Return of the King (2003)

lor

جے آر آر ٹالکینزکی لیجنڈری ناول پر مبنی فلم کی  آخری قسط نے 2004کی آسکر تقریب میں ہر طریقے سے تاریخ رقم کی۔ یہ اب تک وہ واحد فینٹسی فلم ہے جس نے بہترین فلم کا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا اور جس اکیڈمی ایوارڈ کیلئے بھی نامزد ہوئی وہ ایوارڈ جیت کر تاریخ بنائی۔76ویں اکیڈمی ایوارڈ زمیں اس فلم نے 11ایوارڈ جیتے۔

Ben-Hur (1959)

ben-hur

جہاں تک بڑے بجٹ کی فلموں کی بات ہے تو 20ویں صدی کے وسط میں بننے والی فلم بین ہر ان میں سے ایک ہے۔ یہ سب سے پہلی فلم تھی جس نے 11آسکر ز اپنے نام کیے۔

West Side Story (1961)

west-side-story

شیکسپیئر کے رومیو جولیٹ کی اخذ کردہ اسٹیفن سونڈھیم کی ماڈرن میوزکل فلم نے 34ویں اکیڈمی ایوارڈز میں 10 آسکرز اپنے نام کیے۔

The English Patient (1996)

the-english-patient

جنگِ عظیم دوم کی اس دلچسپ رومانوی فلم کو ناقدین، فلم بینوں اور آسکرز ووٹرز نے خوب سراہا۔ یہ فلم 12 اکیڈیمی ایوارڈز میں  سے نوایوارڈزسمیٹ سکی۔

Gigi (1958)

gigi

بین ہر سے ایک برس قبل ریلیز ہونے والی میوزیکل کامیڈی فلم جی جی ، جس کی کہانی  ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے طور طریقے سیکھنے کیلئے پیرس بھیجا جاتا ہے۔اس  فلم نے  نو آسکر ایوارڈ زحاصل کیے۔

The Last Emperor(1987)

the-last-emperor

برنارڈو برٹو لچی کی فلم دی لاسٹ ایمپررنے  60ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں نو ایوارڈ حاصل کیے۔

Cheatsheetبشکریہ