Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مسلمانوں کی وہ 5 ایجادات جنہوں نے دنیا بدل کر رکھ دی

شائع 30 جنوری 2017 09:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

موجودہ دور میں استعمال کی جانے والی چیزیں کو اگر اپنی زندگیوں سے خارج کردیں تو یقیناً ہمیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ تمام چیزیں اب ہماری زندگیوں کا اہم جُز بن چکی ہیں اور اب ان کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن ہے۔

ان ایجادات کےلئے ہمیں ماضی کے مسلم سائنسدانوں کا شکرگزار ہونا چاہیئے کیونکہ اگر وہ ان چیزوں کو ایجادنہ کرتے تو آج ہماری زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی۔

آج ہم آپ کو مسلمان سائنسدانوں کی ان ایجادات کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

ذیل میں ان ایجادات کا ذکر کیا جارہا ہے۔

٭ کافی

Image result for coffee

دنیا میں روزانہ تقریباً 1 اعشاریہ 6 کافی کے کپ پیئے جاتے ہیں لیکن اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ جس چیز کے بغیر ان کی زندگی نامکمل ہے وہ اصل میں مسلمانوں نے ایجاد کی ہے۔کافی 15ویں صدی میں یمن میں دریافت ہوئی اور پھر یہ سلطنت عثمانیہ  تک مشہور ہوگئی۔

٭ الجبرا

Image result for algebra

الجبرا مسلم سائنسدان اور ریاضی دان  محمد ابن موسیٰ الخوارزمی نے متعارف کروائی۔ انہوں نے اپنی زندگی عراق اور پرشیا میں گزاری۔

٭یونیورسٹیاں

Image result for al karaouine

پہلا مدرسہ ' القرويين' فاطمہ الفہری نے مراکش کے شہر فاس میں تعمیر کیا۔

ڈگری فراہم کرنے والی پہلی یونیورسٹی الاظہرمصر کے شہر قاہرہ میں تعمیر ہوئی۔

٭ کیمرہ

مسلم سائنسدان ابن الہیشم 11ویں صدی میں آپٹکس کی فیلڈ ایجاد کی اور یہ بھی بتایا کہ کیمرہ کیسے کام کرتا ہے۔

٭ جہاز

Image result for flying abbas ibn firnas

مسلم سائنسدان عباس ابن فرناس نے اسپین کے شہر کورڈوبامیں پرندوں کی اُڑان سے متاثر ہوکر ان کے پروں جیسی ایک چیز تخلیق کی۔ وہ  ان پروں کو پہن کر چند لمحوں تک ہوا میں اڑے۔