Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانس کی آئرس مس یونیورس منتخب

شائع 30 جنوری 2017 08:38am

iris2

ایک بار پھر کائنات کی سب سے خوبصورت خاتون کے انتخاب کا میلہ سجااور فرانس  کی حسینہ آئرس متیرینی نے مس یونیورس2016 'کا خطاب اپنے نام کرلیا۔

فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں آئرس کو کائنات کی سب سے خوبصورت خاتون قرار دیا گیا اور اس کے لیے ان کی تاج پوشی کی گئی۔

iris1

انہوں نے یہ مقابلہ 85 ممالک کی خواتین کو مات دے کر جیتا،آئرس ڈینٹل(دندان سازی) کے شعبےکی طالبہ  ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مس یونیورس بننے کے بعد اسی شعبے میں کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

iris3

iris4

مقابلے کے دوران 24 سالہ مس ہیٹی  ریکویل  دوسرے نمبر پر  اور 23 سالہ مس کولمبیا اینڈریا ٹور تیسرے نمبر پر رہیں۔

واضح رہے کہ فلپائن میں ہی انڈیا کی سشمیتا سین نے سنہ 1994 میں یہ خطاب اپنے نام کیا تھا ،اس بار وہ اس  مقابلے میں بطور جج شریک ہوئی تھیں۔

مقابلے کے میزبان اسٹیو ہاروے جو   گزشتہ برس  غلطی سے مس فلپائن کی جگہ   مس یونیورس کاتاج مس کولمبیا کو  دے کر انہیں اب تک کی سب سے مشہورخاتون   کاخطاب دلوانے میں کامیاب ہوئے ،اس بار بھی میزبانی کے فرائض انہوں نے ہی انجام دئیے۔

آئرش میتیرینی

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام