Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ رخ خان کے بعد اگلی نسل کا سپر اسٹار کون ہوگا؟

شائع 30 جنوری 2017 04:36am

_93856398_e08133c0-fdb4-4286-94af-96b423bee0cf

بالی وڈ میں رومانس کنگ کے نام سے معروف اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگلی نسل کا سپر سٹار ان کا چھوٹا بیٹا ابرام خان ہو گا۔

شاہ رخ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔ انھوں نے اسی سلسلے میں بی بی سی سے بات چیت کی۔

ان سے جب پوچھا گیا کی کیا بالی وڈ کے خانوں کے بعد 'سپر سٹار' کا چلن ختم ہو جائے گا تو اس کے جواب میں شاہ رخ برجستہ بول اٹھے: 'ابرام ہے نا اگلا سپر سٹار۔'

تین سالہ ابرام اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویو کے دوران موجود تھا۔ اپنے آس پاس کے ماحول سے بے خبر ابرام کھیل میں مصروف انٹرویو کے درمیان اپنے ہاتھوں سے کارنامے دکھا کر والد شاہ رخ خان کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہا تھا۔

فلم 'رئیس' پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا؛ 'ابرام کو یہ فلم بہت پسند آئی۔ عام لوگوں کی کی طرح وہ بھی 'لیلی او لیلی' نغمے پر ناچنے لگا اور جب میں فلم میں کسی کو مار رہا تھا تو ابرام بولتا، ’گو پاپا گو پاپا۔'

فلم رئیس میں شاہ رخ خان ایکشن کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں ایکشن فلمیں کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

وہ کہتے ہیں: 'جب میں چھوٹا تھا تو ایکشن میں کافی اچھا تھا کیونکہ میں جمناسٹ بھی تھا اور دوڑ بھی اچھی لگا لیتا تھا لیکن بدقسمتی سے مجھے ایکشن رول نہیں ملے اور اب تو بہت دیر ہو چکی ہے۔ لیکن مجھے ایکشن پسند بہت ہے۔'

شاہ رخ خان کی پچھلی فلم فین باکس آفس پر اتنی کامیاب ثابت نہیں ہوئی تھی جس کا انھیں افسوس ہے۔ شاہ رخ نے تسلیم کیا کہ اس ناکامی سے ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔ فلم 'فین' تو ناکام رہی لیکن اس سے ان کا حوصلہ کم نہیں ہوا۔

شاہ رخ نے کہا کہ ان کی فلم کو ہمیشہ سے ہی بڑی اچھی اوپننگ ملی ہے اور لوگ بڑی امید لے کر ان کی فلم دیکھنے آتے ہیں، اس لیے ناظرین جو چاہتے ہیں وہ انہیں مہیا کرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک ہی طرح کی چیزیں بار بار کر کے وہ بور بھی جاتے ہیں۔

انھیں خوشی ہے کہ نئے دور کے فلم ڈائریکٹر جیسے گوری شندے، امتياج علی اور ایل آنند رائے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ناظرین کو کچھ نیا دے رہے ہیں۔

www.bbc.com/urdu : بشکریہ