کیا آپ یہ کوکنگ آئل استعمال کرتے ہیں؟
کسی بھی ڈش کو بنانے کیلئے کوکنگ آئل نہایت ہی اہم جز ہے اور صحیح کوکنگ آئل کا انتخاب آپ کی صحت کیلئے لازمی ہےورنہ یہ آپ کو مختلف بیماریوں جیسے کہ امراضِ قلب،کولیسٹرول، موٹاپا اور ہاضمے کے مسائل سےدوچار کر سکتا ہے۔
سبزیوں سے نکالے جانے والا پکوان تیل کھانے کیلئے صحت مند سمجھا جاتا ہے۔ ہم آپ کو بتا تے ہیں کچھ کوکنگ آئل جو صحت کیلئے بہترین ہیں
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل صحت کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ یہ بیکٹیریا سے لڑنے، قوتِ مدافعت کو بہتر کرنے اور میٹابولزم کو بڑھانے کیلئے جانا جاتا ہے۔
زیتون کا تیل
اینٹی آکسی ڈینٹس کا متحمل یہ تیل آرتھرائٹس کا درد اور پارکنسن اور الزائمر کے دوروں کو بھی کم کرتا ہے۔ یہ تیل امراض قلب کے خلاف بھی لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
سورج مکھی کا تیل
سورج مکھی کا تیل دل کی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور کینسر کے مریضوں کیلئے بہترین ہے۔یہ قوتِ مدافعت کو بہتر بناتا ہےاور نروس سسٹم کی بہتر کارکردگی کو فروغ دیتا ہے۔
سرسوں کا تیل
سرسوں کا تیل ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور جراثیم اور وائرس کے خلاف لڑتا ہے۔ یہ ٹھنڈ ، کھانسی اور جِلدی مسائل سے بھی بچاتا ہے۔
سویا بین کا تیل
اومیگا 3 کامتحمل یہ تیل دل کو لاحق بیماریوں کے خطرات کو کم کردیتا ہے۔
بشکریہ زی نیوز
Comments are closed on this story.