Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف 3 دنوں میں پھیپھڑوں کو صحت مند بنائیں

شائع 26 جنوری 2017 08:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ضروری نہیں ہے کہ صرف سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے ہی پھیپھڑے خراب ہوں ،  دھواں بھی پھپھڑوں کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے ، چاہے وہ سگریٹ کا دھواں ہو یا  ٹریفک کا ۔

 سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کے پھیپھڑے  محض دھوئیں سے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو گھریلوں ٹوٹکوں کے ذریعے پھیپھڑوں کی صفائی کا طریقہ بتائیں گے۔مگر خیال رہے کہ  اس طریقے پر عمل کرنے سے 2 دن قبل ڈیری اشیاء کا استعمال ترک کردیں۔

پھیپھڑوں کی صفائی کے اس ٹوٹکے پر عمل کرنے سے ایک دن پہلے اپنی پسند کی کوئی ہربل چائےپی لیں۔ کوشش کریں کہ یہ چائے رات کو سونے سے قبل پی جائے اور اگلے دن اس طریقےکار پر عمل کیا جائے۔

٭ صبح ناشتے سے پہلے 2 لیموں کے رس کو 3 ڈیسی لیٹر پانی میں نچوڑ لیں اور  پی لیں۔

٭ دن کے وقت 3 ڈیسی لیٹر گریپ فروٹ کا جوس یا پھر اناناس کا جوس پی لیں۔ یہ دونوں پھل اینٹی آکسیڈینٹ سے مالامال ہوتے ہیں جوکہ پھیپھڑوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

٭ناشتے اور کھانے کے درمیان 3 ڈیسی لیٹر گاجر کا جوس نکالیں اور پی لیں۔

٭ دوپہر کے کھانے کے دوران 4 ڈیسی لیٹرٹماٹر، چقندریا پھر بادام کی کوئی ڈرنک بناکر پیئں۔ اس سے آپ کو پوٹاشیم حاصل ہوگا۔

٭ رات کو سونے سے قبل 4 ڈیسی لیٹر کین بیری کا جوس پیئں۔ اس سے پھیپھڑوں میں موجود بیکٹیریا کا مکمل خاتمہ ہوتا ہے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ ڈی ٹوکس کے عمل کے دوران ہر 20 منٹ بعد گرم پانی سے جاکر نہا لیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔