وہ کھانے جس میں موجود ہیں غذائیت کے خزانے
مختلف کھانوں میں مختلف قسم کی غذائیت موجود ہوتی ہے۔ لیکن اگر کچھ کھانوں کو ایک ساتھ کھایا جائے تو ہمیں غذائیت کے خزانے حاصل ہوسکتے ہیں۔
ایسے ہی کھانوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے جن کو ایک ساتھ کھانے کے کئی فائدے موجود ہیں۔ جن کو ساتھ کھانے سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
وہ کھانے کون سے ہیں آئیے جانتے ہیں؟
٭ سیب اور ڈارک چاکلیٹ
سیب میں موجودد کیٹی چن انزائمز اور ڈارک چاکلیٹ میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ کیور سیٹن ایک ساتھ مل کرحیران کن نتائج مرتب کرتے ہیں۔ اس سے آپ کا مدافعتی نظام، دماغی صحت، دل کی صحت کے ساتھ خون کی شریانیں مضبوط ہوتی ہیں اور اس کے ذریعے کینسر ہونے کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔
٭دلیہ اور نارنجی کا جوس
اونج جوس اور دلیہ آپ کے جسم میں سے زہریلے مواد کا خاتمہ کرتا ہےاور آپ کے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
٭ ٹماٹر اور کلیجی
ٹماٹر اور کلیجی کھانے سے آپ کا میٹابولیزم اچھا ہوتا ہے اور جسم میں سے سستی اور کاہلی دور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں ۔ کلیجی میں موجود آئرن ٹماٹروں میں موجود وٹامن سی کے ساتھ مل کر آپ کی صحت کو جادوئی فائدے فراہم کرتا ہے۔
٭ ہرادھنیا اور لیموں
ہرا دھنیا اور سٹرس ایک بہترین مجموعہ ہے۔ ہرے دھنیے میں موجود آئرن وٹامن سی کے ساتھ مل کر آپ کے خون کے نظام کو بہتر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے آپ کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے اور میٹابولزم بھی اچھا ہوتا ہے۔
٭دہی اور سبزیاں
خالص دہی کیلشیم سے مالامال ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے آپ کامعدہ بہتر کام کرتا ہے۔ دہی کو سبزیوں کے ساتھ کھایا جائے تو اس سے آپ کے جسم کا اندرونی نظام بہتر ہوتا ہے اور آپ کےجسم کو بھرپور غذائیت حاصل ہوتی ہے۔
٭ سبز چائے اور لیموں
سبز چائے اور لیموں آپ کو فوری انرجی فراہم کرتی ہے۔ سبز چائے میں موجود کیٹی چن آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے اور اگر اس کے ساتھ وٹامن سی شامل کرلیا جائے تو اس سے جسم کو اضافی انرجی حاصل ہوتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
شکریہ: برائٹ سائٹ
Comments are closed on this story.