ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق 2حکم ناموں پر دستخط کردیئے
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق 2حکم ناموں پر دستخط کردیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متضاد صدارتی احکامات جاری کردیئے، ٹرمپ نےامریکی شہروں میں غیرقانونی پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی اجازت دے دی۔
ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کے علاوہ ان امریکی ریاستوں کی فنڈنگ روکنے کے احکامات پر دستخط کردئیے، جو غیرقانونی تارکین وطن کی گڑھ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے میکسیکو کی سرحد پر دیوار سے ہزاروں انسانی جانیں اور اربوں ڈالر بچیں گے جبکہ میکسیکو کے ساتھ معاشی اور سیکیورٹی تعاون بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے کام کی وہ خود نگرانی کریں گے تاہم جرائم پیشہ افراد کو امریکا سے باہر نکال دیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہیں جنوبی سرحدوں پر بحران کا سامنا ہے تاہم امریکیوں کا تحفظ ان کی پہلی ترجیح ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے مزید 5ہزار اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.