وزن میں کمی کے بعد کرینہ کا حسین روپ
ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپورگزشتہ ڈیڑھ ماہ قبل ننھے تیمور کی پیدائش کے بعد وزن بڑھ جانے کے باعث موٹی نظر آنے لگی تھیں، ان کے اس روپ نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔
لیکن کرینہ بھی فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، ان کے لئے وزن کم کرنا کوئی مشکل کام نہیں ،انہوں نے ہمیشہ خود کو فٹ رکھا ہے اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ کرینہ کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے لوگوں کو دوبارہ حیران کر دیا اور سوچنے پر مجبور کر دیا کہ یہ ڈیڑھ ماہ قبل والی کرینہ ہیں؟
بے بو نہ صرف وزن میں کمی لائی ہیں بلکہ میک اوور بھی کیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین دکھائی دے رہی ہیں،نئے طرز کا خوبصورت ہئیر اسٹائل ان پر بیحد جچ رہا ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ سونم کپور کے ساتھ فلم "ویرے دی ویڈنگ"میں کام کررہی ہیں جس کاکام تیمور کی پیدائش کے باعث رک کیا گیا تھا لیکن اب بے بو واپس شوبز میں آنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔
گزشتہ رات کرینہ کپورنے معروف ہدایت کار اور اپنے بہترین دوست کرن جوہر کی پارٹی میں شرکت کی جہاں وہ اورنج کلر کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔
بشکریہ:انڈیا ڈاٹ کام
Comments are closed on this story.