Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پھل اور سبزیاں فریج میں رکھنے کے بعد بھی خراب کیوں ہوجاتی ہیں؟

شائع 23 جنوری 2017 07:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کچھ لوگ سبزیاں اور پھل خرید کر لاتے ہی ان کو فریج میں رکھ دیتے ہیں اور تھوڑے دنوں بعد ہی وہ پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگتی ہیں۔

سبزیاں اور پھل کے خراب ہونے کی بڑی وجہ ان کوایک ساتھ فریج میں رکھنا ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر پھل اور سبزی کو آپ فریج میں رکھیں۔

وہ کون سے پھل اور سبزیاں ہیں جن کو فریج میں ساتھ نہیں رکھنا چاہیئے، آئیے جانتے ہیں۔

٭ کھیرے

Image result for cucumbers images

بہت سارے پھل جیسے ٹماٹر، کیلے اور خربوزے ایتھیلینی گیس خارج کرتے ہیں۔ جس سے یہ پھل اور سبزیاں جلدی خراب ہونے لگتی ہیں اور ان کے ساتھ رکھی ہوئی سبزیاں اور پھل بھی خراب ہونے لگتے ہیں۔ لہذا کوشش کریں کہ کھیروں کو سب سے الگ کرکے رکھیں تاکہ وہ خراب ہونے سے بچے رہیں۔

٭ ہرا دھنیا اور پودینہ

podina

ہرا دھنیا اور پودینے کو اگر صحیح طرح اسٹور نہیں کیا جائے تو ایک دن میں ہی خراب ہوجاتا ہے ان کو اسٹور کرنے کاصحیح طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس میں تھوڑا پانی لیں اور اس پرہرا دھنیا ایسے رکھ دیں جیسے گلدان میں پھول رکھتے ہیں اب اس کے اوپر پلاسٹک چڑھا دیں اور اس کو فریج میں اسٹور کردیں۔ اس سے آپ کا ہرا دھنیا اور پودینہ دیر تک فریش رہے گا۔

٭ کدو

Image result for kaddu

کدو کو کبھی بھی سیبوں اور ناشپاتی کے ساتھ فریج میں رکھیں کیونکہ ساتھ رکھنے سے تمام پھل ایک ساتھ خراب ہوسکتے ہیں۔

٭ زیر زمین اگنی والی سبزیاں

Image result for Bag your root veggies

زیر زمین اگنے والی سبزیوں کو ہمیشہ کسی بیگ میں رکھ کر اندھیرے والی جگہ پر اسٹور کریں ۔ اس سے وہ سبزیاں دیرپا فریش رہیں گی۔

٭ بیریز

Image result for Give your berries a bath

کسی بھی قسم کی بیریز کو اس وقت تک نہیں دھوئیں جب تک آپ اس کو کھانے ارادہ نہیں کرلیتے اور جب بیریز دھو لیں تو ان کو فوراً کھاکر ختم کردیں۔ بیریز کو دھوکر فریج میں رکھنے سے یہ تھوڑے ہی  لمحے بعد خراب ہونے لگتی ہیں۔

٭ سیب اور کینوں

Image result for apple and oranges in basket

فریج کے اندر یا فریج کے باہر کبھی بھی سیب اور کینوں ایک باسکٹ میں نہیں رکھیں۔ اس سے دونوں پھل جلدی گلنا شروع ہوجاتے ہیں۔

٭ کیلے

Image result for bananas

کیلوں کو گلنے سے بچانے کےلئے اس کے اوپری حصے کو توڑ کر فروٹ باسکٹ میں رکھیں۔

٭ آلو پیاز

Image result for onions and potatoes

آلو اور پیاز کو اکثر لوگ ایک ہی باسکٹ میں کرکے رکھ دیتے ہیں۔ آلو جوکہ زیر زمین اگتا ہے لہذا اس کو ہمیشہ کسی بیگ میں ڈال کر اندھیری جگہ پر رکھیں جبکہ پیاز کو کچن میں کسی باسکٹ میں ڈال کر کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔