پھل اور سبزیاں فریج میں رکھنے کے بعد بھی خراب کیوں ہوجاتی ہیں؟
کچھ لوگ سبزیاں اور پھل خرید کر لاتے ہی ان کو فریج میں رکھ دیتے ہیں اور تھوڑے دنوں بعد ہی وہ پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگتی ہیں۔
سبزیاں اور پھل کے خراب ہونے کی بڑی وجہ ان کوایک ساتھ فریج میں رکھنا ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر پھل اور سبزی کو آپ فریج میں رکھیں۔
وہ کون سے پھل اور سبزیاں ہیں جن کو فریج میں ساتھ نہیں رکھنا چاہیئے، آئیے جانتے ہیں۔
٭ کھیرے
بہت سارے پھل جیسے ٹماٹر، کیلے اور خربوزے ایتھیلینی گیس خارج کرتے ہیں۔ جس سے یہ پھل اور سبزیاں جلدی خراب ہونے لگتی ہیں اور ان کے ساتھ رکھی ہوئی سبزیاں اور پھل بھی خراب ہونے لگتے ہیں۔ لہذا کوشش کریں کہ کھیروں کو سب سے الگ کرکے رکھیں تاکہ وہ خراب ہونے سے بچے رہیں۔
٭ ہرا دھنیا اور پودینہ
ہرا دھنیا اور پودینے کو اگر صحیح طرح اسٹور نہیں کیا جائے تو ایک دن میں ہی خراب ہوجاتا ہے ان کو اسٹور کرنے کاصحیح طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس میں تھوڑا پانی لیں اور اس پرہرا دھنیا ایسے رکھ دیں جیسے گلدان میں پھول رکھتے ہیں اب اس کے اوپر پلاسٹک چڑھا دیں اور اس کو فریج میں اسٹور کردیں۔ اس سے آپ کا ہرا دھنیا اور پودینہ دیر تک فریش رہے گا۔
٭ کدو
کدو کو کبھی بھی سیبوں اور ناشپاتی کے ساتھ فریج میں رکھیں کیونکہ ساتھ رکھنے سے تمام پھل ایک ساتھ خراب ہوسکتے ہیں۔
٭ زیر زمین اگنی والی سبزیاں
زیر زمین اگنے والی سبزیوں کو ہمیشہ کسی بیگ میں رکھ کر اندھیرے والی جگہ پر اسٹور کریں ۔ اس سے وہ سبزیاں دیرپا فریش رہیں گی۔
٭ بیریز
کسی بھی قسم کی بیریز کو اس وقت تک نہیں دھوئیں جب تک آپ اس کو کھانے ارادہ نہیں کرلیتے اور جب بیریز دھو لیں تو ان کو فوراً کھاکر ختم کردیں۔ بیریز کو دھوکر فریج میں رکھنے سے یہ تھوڑے ہی لمحے بعد خراب ہونے لگتی ہیں۔
٭ سیب اور کینوں
فریج کے اندر یا فریج کے باہر کبھی بھی سیب اور کینوں ایک باسکٹ میں نہیں رکھیں۔ اس سے دونوں پھل جلدی گلنا شروع ہوجاتے ہیں۔
٭ کیلے
کیلوں کو گلنے سے بچانے کےلئے اس کے اوپری حصے کو توڑ کر فروٹ باسکٹ میں رکھیں۔
٭ آلو پیاز
آلو اور پیاز کو اکثر لوگ ایک ہی باسکٹ میں کرکے رکھ دیتے ہیں۔ آلو جوکہ زیر زمین اگتا ہے لہذا اس کو ہمیشہ کسی بیگ میں ڈال کر اندھیری جگہ پر رکھیں جبکہ پیاز کو کچن میں کسی باسکٹ میں ڈال کر کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔
Comments are closed on this story.