دنیا پر 'بائیو ٹیررازم' کا خطرہ منڈلا رہا ہے: بل گیٹس
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا پر دہشت گردی کی ایک نئی قسم کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور ہم اس کیلئے تیار نہیں ہیں۔
ورلڈ اکنامک فورم پر بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ 'بائیو ٹیررازم' کا خطرہ دنیا میں بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمیں اس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
دوران گفتگو بل گیٹس نے بتایا کہ بائیوٹیررازم کی اصطلاح ان وبائی امراض کیلئے استعمال کی جاتی ہے جو جان بوجھ کر پھیلائی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن' کے پاس 700 ملین ڈالرز کے فنڈز موجود ہیں۔ لیکن یہ بھی بائیو ٹیررازم سے نمٹنے کیلئے کافی نہیں ہیں۔
بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کوبائیو ٹیررازم سے نمٹنے کیلئے سرحدوں کا امتیاز بھلا کر ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔
بشکریہ ٹیک انسائڈر
Comments are closed on this story.