Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈے کی سفیدی یا پورا انڈ ہ' کس میں زیادہ غذائیت ہوتی ہے؟'

شائع 19 جنوری 2017 07:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

انڈوں میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔ اگر آپ انڈے کی سفیدی کھاتے ہیں تو اس سے آپ کو الگ قسم کی غذائیت حاصل ہوتی ہیں جبکہ پورا انڈہ کھانے سے آپ کو الگ غذائیت ملتی ہے۔

آج ہم آپ کو اس حوالے سے آگاہ کریں گے کہ انڈے کی سفیدی کھانا زیادہ فائدے مند ہے یا پھر پورا انڈہ کھانا آپ کی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔

انڈے 90 فیصد پانی اور 10 فیصد پروٹین سے مل کر بنتا ہے۔ لہذا جب آپ صرف انڈے کی سفیدی کھاتے ہیں اور زردی الگ کردیتے ہیں تو اس سے انڈے کی غذائیت میں کافی فرق پڑتا ہے۔

درج ذیل چارٹ میں انڈوں کی سفیدی اور پورے انڈے کی  غذائیت کے بارے میں بتایا جارہا ہے ۔

انڈے کی سفیدی میں پورے انڈے کی بانسبت کم پروٹین ، فیٹ، کولیسٹرول، وٹامنز ،منرلز اور کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

٭ انڈے کی سفیدی میں کیلوریز تو کم ہوتی ہیں لیکن پروٹین زیادہ ہوتا ہے۔ وہ افراد جو وزن کم کررہے ہیں ان کے لئے انڈے کی سفیدی کھانا ایک اچھا آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس میں 4 گرام پروٹین ہوتا ہے اور صرف 17 فیصد کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

٭ انڈوں کی سفیدی میں کولیسٹرول کم تعدار میں موجود ہوتا ہے اور یہ چیز ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جو کولیسٹرول کے مریض ہیں یا چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں اور وزن کم کرنے والوں کےلئے بھی فائدہ مند ہے۔

٭ جن لوگوں کو انڈے سے الرجی ہے وہ صرف انڈے کی سفیدی کھاسکتے ہیں۔

٭ انڈے کی سفید میں یقیناً کیلوریز  اور فیٹ کم ہوتے ہیں لیکن جو غذائیت پورا انڈہ کھاکر ملتی ہے صرف انڈے کی سفیدی سے نہیں مل سکتی۔

وہ افراد جو کولیسٹرول کے مریض نہیں ہیں اور وزن بھی کم نہیں کرنا چاہتے ان کے لئے پورا انڈہ کھانا فائدےمند ہوسکتا ہے۔لیکن وہ افراد جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں تو ان کے لئے انڈے کی سفیدی کھانا بہترین آپشن ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔