آج کی ریسیپی: کریلے قیمہ
گائے کا قیمہ آدھا کلو
کریلے آدھا کلو
لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
(دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
(ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(ٹماٹر چار عدد (باریک کٹے ہوئے
(لہسن ادرک دو کھانے کے چمچ (پسا ہوا
(پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی
(آمچور آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
(ہری مرچیں چار عدد (باریک کٹی ہوئی
(ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا
لیموں ایک عدد
نمک حسبِ ذائقہ
تیل حسبِ ضرورت
:ترکیب
کریلے چھیل کر بیج نکال دیں اور کاٹ کر نمک ملے پانی میں اُبال لیں۔
دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز اور لہسن ادرک بھُونیں۔
اس میں قیمہ شامل کرکے پانی خشک ہونے تک بھُونیں۔
جب قیمہ بھُن جائے تو لال مرچ، گرم مصالحہ، زیرہ، دھنیا، ہلدی، آمچور اور نمک شامل کرکے خوشبو آنے تک مزید بھُونیں ۔
اس میں کریلے، لیموں کا رس اور ہری مرچیں ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھُونیں اور ہرے دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.