تاریخ کے 7 خوفناک ترین قتلِ عام
ماساکر عام طور پرایک ایسے واقعے کو کہتے ہیں جس میں ایک گروہ دوسرے گروہ کا قتل ِ عام کر کےان پر مکمل قبضہ جما لیتا ہے۔اس کی کوئی سیدھی سی تعریف نہیں ہے لیکن بہت سے واقعات اور صورتِ حال کا ادراک کر نے بعد اس کے بارے میں طے کیا جاتا ہے۔
طے شدہ اس معیار کے مطابق بے شمار قتلِ عام کے واقعات رونما ہوئےہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں تاریخ کے 7 خوفناک ترین قتلِ عام۔
Hue Massacre
ویت کونگ اور شمالی ویتنام کی افواج کے ہوئی شہر پر قبضہ کرنے اور اس کے چھوڑنے کے دوران کی جھڑپیں ، ویتنام کی جنگ کی طویل ترین اور خونخوار جھڑپیں تھیں۔شہر ہوئی میں ہونے والی جھڑپ کے بعد درجنوں اجتماعی قبریں نکلیں۔
ہوئی میں ہونے والی اس لڑائی میں ایک اندازے کے مطابق تقریبا ً6000 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔
Bodo League Massacre
بوڈو لیگ میں ہونے والا قتلِ عام کمیونسٹس اوران کے مبینہ ہمدردوں کے خلاف ایک جنگی جرم تھاجو 1950کی گرمیوں کے وسط میں کورین جنگ کے دوران ہوا۔اس قتل ِ عام میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً 1لاکھ سے 2لاکھ کے درمیان ہے۔
Jeju Uprising
جی جو اپرائزنگ ایک بغاوت تھی جو کوریا کے جزیرہ نما کے شمالی ساحل پر 3 اپریل 1948 کوہوئی۔اس بغاوت میں لڑتے ہوئے 14ہزار سے 60ہزار کے درمیان لوگ مارے گئے۔
The 288 Incident
یہ واقعہ' 228ماساکر' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔27 فروری 1947کو تائیوان میں حکومت کے خلاف بغاوت ہوئی، جسےحکومت نے پر تشدد طریقے سے کچل ڈالا۔
واقعے کا نام مہینے اور تاریخ کے اعتبار سے رکھا گیا،28فروری، جب 30ہزار شہریوں کا قتل ِ عام کر دیا گیا۔
Wola Massacre
وارسووبغاوت کے دوران 40سے 50ہزار پولش شہریوں کو منظم طریقے سے مارا گیا۔
Odessa Massacre
یوکرین کے شہر اوڈیسااوراس کے اطراف میں رومانین حملہ آورں نے یہودیوں کا قتل عام کیا۔اس قتل ِ عام میں ایک لاکھ سے زائد یوکرینی یہودی مارے گئے۔
September Massacres
یہ قتل عام اجتماعی تشدد کی ایک لہر تھی جس نے 1792میں فرنچ انقلا ب کے دوران پیرس کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس وقت پیرس میں موجود قیدیوں کی آدھی تعداد کو مار دیا گیا جن میں کئی عورتیں اور نوجوان لڑکے تھے۔
List25بشکریہ
Comments are closed on this story.