Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

چاند پر پہلے قدم کےنشانات خلاباز کے جوتوں سےنہیں ملتے

شائع 17 جنوری 2017 12:42pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

 چاند پر موجود پہلے قدم کا نشان میوزیم میں رکھے نیل آرم سٹرانگ  کے اسپیس سوٹ  کےجوتے کے نشان سے نہیں ملتا۔

چاند پر انسان کا قدم رکھنا ہمیشہ سے ہی شکوک و شبہات کا شکار رہا ہے۔ اس حوالے سے کئی سوالات بھی کھڑے ہوئے ہیں۔ جیسے کہ نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر پہلے دایاں پاؤں رکھا تھا یا بایاں؟ اگر آرم اسٹرانگ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے تو ان کو شٹل سے اترتے ہوئے کس نے فلمایا؟ کیا نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر خلائی مخلوق کو دیکھا تھا؟

لیکن حالیہ اور سب سے بڑا سوال جو اب تک سامنے آیا وہ یہ ہے کہ میوزم میں رکھے نیل آرم اسٹرانگ کے اسپیس سوٹ کا جوتا چاند پر موجود قدم کے نشان سے کیوں نہیں ملتا۔

اس سوال کا جواب زیرِ نظر تصویر میں موجود ہے۔

تصویر میں نیل آرم اسٹرانگ کا مکمل اسپیس سوٹ دیکھا جا سکتا ہے جو اس وقت امریکہ کے 'نیشنل ائیر اینڈ اسپیس میوزیم' میں رکھا ہوا ہے۔ اسپیس سوٹ میں دو جوتےدیکھے جا سکتے ہیں۔ دائیں جانب لال دائرے میں موجود جوتا 'اوور شو' کہلاتا ہے جو اسپیس سوٹ سے منسلک جوتے کے اوپر پہنا جاتا ہے۔ یہ جوتا مٹی اور کشش ثقل کی کمی کے دوران سطح پر گرفت کو مضبوط بناتا ہے۔

چاند پر موجود نیل آرم اسٹرانگ کے قدم کا نشان اسی اوور شو کا ہے۔

Quoraبشکریہ