Aaj News

بدھ, اکتوبر 02, 2024  
27 Rabi ul Awal 1446  

بغیر آلے کے بلڈ پریشر کیسے چیک کیا جائے ؟

شائع 17 جنوری 2017 10:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بلڈ پریشر کی بیماری دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ چونکہ لوگوں کی غذا میں چکنائی کا استعمال بڑھ گیا ہے اسی لئے کئی لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر پایا جاتا ہے۔

اسی طرح کچھ  لوگوں کا بلڈ پریشر لو رہتا ہے۔ لو بلڈ پریشر کی بڑی وجہ کمزوری ہوسکتی ہےیا پھر کم کھانے سے بھی بلڈ پریشر لو ہوجاتا ہے۔

عموماً لوگ بلڈ پریشر چیک کروانے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کے گھر میں ہی آلہ موجود ہونے کی وجہ سے وہ گھر بیٹھے آرام سے بلڈ پریشر چیک کرلیتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس کے لئے نہ آپ کو آلے کی ضرورت ہے اور نہ آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا۔

آپ نبض کے ذریعےاپنا بلڈ پریشر باآسانی چیک کرسکتے ہیں۔نبض کے ذریعے آپ سیسٹولک بیٹ ویلو تو معلوم کرسکتے ہیں لیکن ڈیاسٹولک بیٹ ویلو نہیں معلوم کرسکتے۔

٭ نبض کے ذریعے بلڈ پریشر چیک کرنے کےلئے  آپ کواپنے دائیں ہاتھ کی  بیچ کی انگلی اور انڈکس فنگر کو بائیں ہاتھ کی نبض پر رکھنا ہےاور  بائیں ہاتھ کی ہتھیلی بند کو ہلکے سے بند کرناہے۔

٭ پھر انگلیوں کی مددریڈیل پلس تلاش کریں جوکہ انگوٹھے کے نیچے یا پھر کلائی کے اوپر موجود ہوتی ہے۔

٭ ریڈیل پلس کو ڈھونڈنے کےلئے اپنی انگلیوں کو آہستہ سے کلائی پر سہلائیں۔

٭ اگر آپ کو یڈیل پلس بغیر کسی مشکل کے مل جائے تو اس کا مطلب آپ کا سیسٹولک بلڈ پریشر کم از کم 80 ایم ایم ایچ جی ہے۔

٭ اگر آپ کو ریڈیل پلس بہت نمایاں محسوس ہوتو اس کا مطلب آپ کا سیسٹولک بلڈ پریشر 80 ایم ایم ایچ جی سے زیادہ ہے۔

٭ اگر آپ کو ریڈیل پلس بہت ہلکی محسوس ہوتو اس کا مطلب آپ کا سیسٹولک بلڈ پریشر80 ایم ایم ایچ جی سے کم ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے

health tips  :بشکریہ