Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورات کوہلی نے سچن کا ریکارڈ برابر کر دیا

شائع 16 جنوری 2017 05:40am
_93581427_9ac99ac1-4865-4620-aba2-13809eaac56d REUTERS /کپتان وراتکوہلی اور کیدار جادھو نے عمدہ سنچری بنائی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیے

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اتوار کی شب انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ تین وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اس جیت کے ساتھ ساتھ کپتان ورات کوہلی نے بھارت کے لیجنڈ سچن تنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ سچن تندولکر کے نام تھا لیکن پونے میں کھیلے گئے اس میچ میں کوہلی نے اپنی 17 ویں سنچری سکور کر کے یہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

اتنا ہی نہیں ورات کی زیادہ تر سنچریوں کی بدولتبھارت کو جیت ملی ہے۔ کوہلی نے کُل 27 سنچریاں سکور کی ہیں جن میں سے 23 بار ٹیم کو فتح ملی ہے۔

میچ کا سکور کارڈ یہاں دیکھیں

بھارت نے مہاراشٹر کے شہر پونے میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ کی ٹیم نے 350 رنز بنا ڈالے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے۔

جواب میں بھارت نے 350 یا اس سے زیادہ رنز کے ہدف کو تیسری بار کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا۔ بھارت نے اس سے قبل سنہ 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 360 اور 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

AFP/انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سب سے زیادہ رنز بنائے AFP/انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سب سے زیادہ رنز بنائے

یہ ایک مشکل ہدف تھا اور جواب میں بھارت کی اننگز ابتدا میں ہی لڑکھڑاتی نظر آئی۔

لیکن ون ڈے کے لیے نامزد نئے کپتال ورات کوہلی اور نوجوان کھلاڑی کیدار جادھو کی سنچری کی بدولت بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت حاصل کی۔

ایک وقت پر 63 کے مجموعی سکور پربھارت کی چار اہم وکٹیں گر چکی تھیں کے ایل راہل، شکھر دھون، یوراج سنگھ اور مہندر سنگھ دھونی پویلین لوٹ چکے تھے اور شکست کے آثار نمایاں تھے۔

کپتان ورات کوہلی نے 105 گیندوں میں 122 رنز بنائے جبکہ کیدار جادھو نے بھی سنچری سکور اور 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 19 جنوری کو ہوگا۔

www.bbc.com/urdu : بشکریہ