اب عبایا اور اسکارف میں بھی فیشن کرنا آسان

شائع 07 جنوری 2016 02:32pm

hijab

روم:اٹلی میں پہلی بار مسلمان خاتون کے لئے فیشن کی دنیا میں جدید انداز متعارف کروائے گئے، اب عبایا اور اسکارف میں بھی فیشن کرنا آسان ہوگیا۔

اٹلی میں مسلمان خواتین کیلئے فیشن میں جدت لائی جانے لگی۔اطالوی فیشن ہاوٴس نے مسلمان خواتین کی بڑھتی ڈیمانڈ پر ایسے ملبوسات متعارف کروائے جس میں پردے کا بھی خیال رہے۔

اٹلی کے مشہور برینڈ نے پہلی بار مسلمان خواتین کیلئے جدید فیشن سے لیس عبایا اور اسکارف تیار کرلئے، سیاہ اور سفید عبایا اور اسٹائلش اسکارف پہنے ماڈلز کی تصاویر کو عربین برانچ آف ویب سائیٹ پر شائع کیا گیا۔

اٹلی کی خواتین نئے ڈیزائن سے خوش ہیں جن کے لیے اب پردے کے ساتھ اسٹائلش نظر آنا آسان ہوگیا۔