Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

خوش مزاج ہونے کی 8 علامات

شائع 13 جنوری 2017 06:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہم روزانہ کئی ایسی چیزوں کا سامنا کرتے ہیں جو ہمارے مزاج کے مطابق نہیں ہوتی لیکن پھر بھی ان چیزوں کو خوشی کے ساتھ نمٹا لیتے ہیں۔

کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ذرا سی باتوں پر چڑ جاتے ہیں اور کام خراب ہونے کی صورت میں ان کا موڈ بگڑ جاتا ہے اور وہ غصہ کرنےلگتے ہیں جوکہ ایک غلط بات ہے۔

ہر صورتحال کو خوش اصلوبی سے ہینڈل کرنا، غصے کو قابو میں رکھنا اور منفی باتوں پر موڈ اچھا رکھنا، یہ تمام باتیں سمجھدار لوگوں میں موجود ہوتی ہیں اور ان باتوں پر عمل کرکے انسان خوش بھی رہتا ہے۔

خوش مزاج اور مثبت سوچ کے لوگوں میں اور کون سی خوبیاں موجود ہوتی ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

٭ دوسروں کی پرواہ نہیں کرنا

خوش مزاج لوگ اس بات کی بالکل پرواہ نہیں کرتے کہ دوسروں ان کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں اور ان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔

٭ شکرگزار اور دوستانہ مزاج

یہ لوگ ہر کسی کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں جس سے ان لوگوں کادوسروں پر مثبت تاثر پڑتا ہے ۔

٭ صورتحال کو مثبت طریقے سے دیکھنا

یہ لوگ منفی صورتحال میں بھی مثبت پہلو ڈھونڈ لیتے ہیں اور مسئلے کو آرام سے حل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

٭ دنیا میں ہر چیز پرفیکٹ نہیں ہوتی

یہ لوگ اس چیز پر عمل کرتے ہیں کہ دنیا میں ہر چیز پرفیکٹ نہیں ہوتی۔ اگر زندگی میں کبھی ناکامی کا سامنا ہوتا ہے تو اس پر یہ لوگ اپنے آپ کو قصوروار نہیں ٹہراتے۔

٭ مسکراتے رہنا

خوش مزاج لوگ کوشش کرتے ہیں کہ ہر صورتحال میں مسکرائیں وہ اپنی پریشانیوں کو مسکراہٹ کے پیچھے چھپا لیتے ہیں یہ لوگ اپنا غصہ دوسرے لوگوں پر نہیں اتارتے۔

٭ دوسروں کی مدد

یہ لوگ کسی نہ کسی طریقے سے دوسروں کا خیال رکھتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ دنیا کو بہترجگہ بنانے میں وہ مختصر لیکن اچھا کردار ادا کرسکیں اور وہ اس کےلئے مواقع تلاش کرتے رہتے ہیں۔

٭ حال میں جینا

خوش مزاج یا خوش رہنے والے افراد اپنے حال میں جیتے ہیں ۔ ان لوگوں کو کسی چیز کا انتظار نہیں ہوتا، ان لوگوں کو نہ مستقبل کی فکر ستاتی ہے اور نہ ہی یہ لوگ ماضی پر پشیمان ہوتے ہیں۔

٭ سیکھتے رہنا

خوش رہنے والے افراد زندگی کے ہر لمحے میں کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں۔ اپنی غلطیوں سے لے کر روزمرہ میں ہونے والی تمام چیزوں سے یہ لوگ کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔