Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرمیں درد ہونے کی 4 اہم علامات

شائع 11 جنوری 2017 09:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سر میں درد ہونا عام بات بن گئی ہے۔ یہ اتنا عام ہوگیا ہے کہ لوگ اب سردرد کو اہمیت نہیں دیتے اور سردرد کی دوا کھاکر سوجاتے ہیں۔

سر میں درد ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ بعض لوگ صبح کیفین نہ پیئں تو سارا دن ان کے سرمیں درد رہتا ہے یا کبھی کچھ کھانے کے باعث سردرد شروع ہوجاتا ہے اور کبھی ماحولیاتی حالات کی وجہ سے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔

سر درد میں اکثر لوگوں کو یہ کیفیت ہوتی ہے کہ وہ دوا  کھاکر  اندھیرے کمرے میں لیٹ جائیں اور کوئی ان کو تنگ نہیں کرے۔

سرمیں درد کن صورتوں میں ہوتا ہے آئیے جانتے ہیں۔

٭ کیفین

Related image

کیفین سر درد کو دور کرنے کےلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے سردرد فوری ختم ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کیفین کے عادی ہیں اور کسی دن وہ ترک ہوجائےتو اس سے بھی سر میں درد ہوجاتا ہے۔ وہ افراد جو چائے یا کافی ناشتے میں ضرور پیتے ہیں اورکسی دن دیر ہونے کی سبب وہ چائے نہیں پی پاتے تو اس سے ان کے سرمیں درد ہونے لگتا ہے۔

٭ فکرمندی

Image result for tension images

چھوٹی باتوں میں بھی فکر مند ہوجانے والے افراد کو سر درد کی شکایت ہوجاتی ہے۔ مسلسل فکرمند رہنے کی وجہ سے انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔

٭موسم گرما

Image result for headache in summers

زیادہ گرم موسم میں سر درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔ تیز گرمیوں میں دھوپ میں جانے سے گریز کرنا چاہیئے اور ضرورت کے تحت باہر جانا چاہیئے۔

٭بھوک

Image result for headache while hungry

اگر بہت دیر تک بھوکا رہا جائے تو اس سے ہمارا گلوکوز لیول کم ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ اس کےلئے ضروری ہے کہ دن بھر کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں تاکہ سر میں درد کی تکلیف سے بچا جاسکے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔