Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور ریحام خان میں طلاق ہوگئی

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2015 07:48am

imran-&-r3eham-1

رواں سال آٹھ جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والا عمران خان اور ریحام خان کا جوڑا طلاق کے بعد ٹوٹ گیا، دونوں کی شادی دس ماہ چل سکی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور معروف ٹی وی اینکر ریحام خان کے درمیان شادی کے معاملات آج نیوز کے ایک انٹرویو کے درمیان طے پائے، جس کے بعد عمران خان نے ریحام خان کو شادی کی پیش کش کی، جسے انھوں نے قبول کر لیا اور یوں آٹھ جنوری دوہزار پندرہ کو دونوں شادی جیسے مضبوط بندھن میں بندھ گئے، قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس شادی پر عمران خان کے گھر والے خوش نہیں تھے، جبکہ ان کی بہنوں نے بھی شادی میں شرکت نہیں کی تھی، جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جلسوں میں ریحام خان کی شرکت نے بھی عمران خان اور ان کے بیچ خلیج پیدا کردی تھی، اور یوں دونوں کے درمیان طلاق کے معاملات طے پائے اور دونوں علیحدہ ہوگئے۔