Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: موبائل چھیننے کی انیس ہزار وارداتیں

شائع 04 جنوری 2017 02:53pm
File Photo File Photo

کراچی : کراچی میں  گزشتہ سال موبائل فون چھیننے کی ہوشربا انیس ہزار وارداتیں ریکارڈ ہوئیں۔

 شہر قائد میں ہونے والے جرائم کے اعدادوشمار سے متعلق سی پی ایل سی نے رپورٹ جاری کی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دوہزارسولہ میں جرائم میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ  بائیس ہزار تین سو اٹھاون افراد موٹرسائیکلوں سےمحروم ہوئے جبکہ مو بائل فون چھیننے کی انیس ہزار سے زائد واردتیں ہوئیں۔