Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارائیں جو اسکرین سے غائب ہو چکی ہیں

شائع 03 جنوری 2017 09:34am

tanushri

ممبئی: شوبز ایک ایسی دنیا ہے جہاں جو جب تک اسکرین پر نظر آرہا ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے اور جیسے ہی اسکرین سے غائب ہوا لوگ بھولنے میں دیر نہیں لگاتے۔

یہاں چند اداکاراؤں کے بارے میں تفصیل بیان کی جارہی ہے جنہوں نے اپنے زمانے میں خوب شہرت سمیٹی اب یہ کس حال میں ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔

انو اگروال

anu

ماضی کی کامیاب ترین فلم"عاشقی"سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ انواگروال  کے کیر ئیر کا اختتام 1999 میں ہونے والے ایک ہولناک حادثے کے باعث ہوگیا جس میں اداکارہ مفلوج ہو گئی تھیں  اور یادداشت بھی کھو بیٹھی تھیں،46 سالہ انو اگروال اب قدرے بہتر ہیں اور بھارتی ریاست بہار میں  یوگا کے ذریعے اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھ رہی ہیں۔

تنوشری دتا

tanushri2

سال 2004 میں فیمینا مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلم"عاشق بنایا آپ نے "سے کیا ،لیکن یہ ان کا ایک ہی پروجیکٹ تھا جو ہٹ ہوا اس کے علاوہ تنوشری  کسی اور چیز میں کمال نہ دکھا سکیں ،ان دنوں اداکارہ روحانیت کی جانب مائل ہو گئی ہیں۔

میناکشی ششادری

meenAKSHI

فلم دامنی اور شہنشاہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے  والی ماضی کی معروف اداکارہ  میناکشی 17 سال کی عمر میں مس انڈیا کا تاج بھی جیت چکی ہیں ،میناکشی انویسٹ مینٹ بینکر ہریش میسور سے شادی کرکے  امریکا شفٹ ہو چکی ہیں۔

کوئینامترا

koena

میگا ماڈل کا خطاب اپنے نام کرنے والی اداکارہ کوئینا مترا فلموں میں خاص کمال نہ دکھا سکیں تھیں لہٰذا اب وہ فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں۔

کیمی کتکار

kimi

امیتابھ کے ساتھ فلم"ہم"میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کیمی کتکار نے فلم"ٹارزن"سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ،لیکن شادی کے بعدانہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا اور اب وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک پُرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔

بشکریہ :بولی وڈ ببل ڈاٹ کام