Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مونا لیزا کی شاہکار پینٹنگ کا راز

اپ ڈیٹ 04 مئ 2016 06:20am
mona-liza999999999
 فرانس: فن مصوری میں کمال رکھنے والے لیونارڈو ڈوانچی کی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنیوالی شاہکار مونا لیزا پینٹنگ آئے دن کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے ۔
اب اسکے بارے میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ فرانسیسی ماہر پاسکل کوت نے دعوٰی کیا ہے کہ مونا لیزا کی پینٹنگ کے نیچے ایک اور تصویر ہے۔انہوں نے دوسری تصویر کو روشنی کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا ہے۔
انہوں نے جب تصویرپر اپنے تجربات کا آغاز کیا تو وہ ایک اور تصویر دیکھ کر حیرت ذدہ رہ گئے۔انہیں اس دریافت میں دس سال کا عرصہ لگا۔پاسکل کے مطا بق اس تکنیک میں مختلف قسم کی روشنیاں پینٹنگ پر ڈالی جاتی ہیں ،پھر ایک کیمراروشنیوں کے انعکاس کی پیمائش کرتا ہے۔
واضح رہے یہ شاہکار پینٹنگ1503ءسے1517 ءکے درمیانی عرصے میں تیار کی گئی تھی جسے اطالوی مصور لیو نارڈو ڈوانچی نے بنا یا تھا وہ اٹلی کا مشہور تاجر بھی تھا،اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی اس پینٹنگ کی مقبولیت برقرار ہے۔